بدھ , 28 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home کالم/بلاگز

شبِ برات: دعاؤں کی قبولیت اور تقدیر کے فیصلوں کی رات

9 مہینے پہلے
A A
شبِ برات: دعاؤں کی قبولیت اور تقدیر کے فیصلوں کی رات
Share on Facebookwhatsapp

از: سہیل شہریار

شبِ برات (15 شعبان کی رات) جو اس برس منگل اور بدھ کی درمیانی شب ہوگی۔ مغفرت، رحمت اور بخشش کی مبارک رات ہے۔ اس رات کا احادیث مبارکہ میں اہم مقام بیان فرمایا گیا ہے۔
نبی کریم ﷺ کا فرمان ہے کہ اس رات اللہ تعالیٰ آسمانِ دنیا پر نزول فرما کر بنو کلب کی بکریوں کے بالوں سے زیادہ گنہگاروں کی مغفرت فرماتا ہے۔
یہ عبادت، استغفار، نوافل اور دعاؤں کی قبولیت کی رات ہے، جس میں تقدیر کے فیصلے بھی کیے جاتے ہیں۔
اس رات کو قرآنِ حکیم میں ’ لیلۃ مبارکہ‘ اور احادیث مبارکہ میں’ لیلۃ النصف من شعبان‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس رات کو براۃ (نجات) سے تعبیر کرنے کی وجہ یہ ہے کہ اس رات اللہ تعالیٰ اپنی بے پایاں رحمت اور خاص فضل و کرم سے لا تعداد گناہ گاروں کو دوزخ کے عذاب سے چھٹکارا اور نجات عطا فرماتا ہے۔
شبِ برأت کی فضیلت کےبارے میں بہت سے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے احادیث مروی ہیں۔ مگر ان میں نمایاں حضرت ابو بکر صدیق، حضرت مولیٰ علی المرتضیٰ، اُم المؤمنین عائشہ صدیقہ، حضرت عبد اللہ بن عمرو بن العاص، حضرت معاذ بن جبل، حضرت ابوہریرہ، حضرت ابو موسیٰ اشعری رضوان اللہ علیہم اجمعین وغیرہم کے نام ہیں۔
شب برأت کی فضیلت اس بات سے بھی ثابت ہوتی ہے کہ شروع سے ہی صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین ، تابعین، اَتباع تابعین نے شبِ برأت کا تذکرہ کیا ہے اور تمام اَئمہ حدیث، بشمول ائمہ صحاح ستہ نےاپنی کتب حدیث میں ’بَابُ مَا جَائَ فِي لَیْلَۃِ النِّصْفِ مِنْ شَعْبَانَ‘ یعنی شعبان کی پندرہویں رات کے عنوان سے مستقل ابواب بھی قائم کیے ہیں۔
چنانچہ احادیث مبارکہ کی روشنی میں اس رات غروبِ آفتاب سے لے کر فجر تک اللہ تعالیٰ کی طرف سے مغفرت اور رزق کی طلب کے لیے خصوصی ندا دی جاتی ہے۔اور اس رات میں جاگ کر نماز، تلاوتِ قرآن، اور ذکر و اذکار کرنا مستحب اور باعثِ ثواب ہے۔
جبکہ 15 شعبان کا روزہ رکھنا مستحب ہے اور خاص فضیلت رکھتا ہے۔ مزید براںشبِ برات میں انفرادی عبادت کرنا افضل ہے۔جسے بدعات سے بچانا ضروری ہے کیونکہ یہ رات توبہ و استغفار اور اللہ کی رحمت سمیٹنے کا خاص موقع ہے۔

موضوعات : islamshabe barat
ShareSend

متعلقہ خبریں

Italian citizen converts to Islam after hearing the call to prayer
تازہ ترین

اذان سن کر اسلام قبول کرنے والا اطالوی شہری

26 مئی , 2026
خانۂ کعبہ: اللہ کے پہلے گھر کی تاریخ، تعمیرات اور جدید مرمت کی کہانی
کالم/بلاگز

خانۂ کعبہ: اللہ کے پہلے گھر کی تاریخ، تعمیرات اور جدید مرمت کی کہانی

26 جنوری , 2026
سجدہ کرنا دماغ کیلئے کیا فوائد رکھتا ہے؟
تازہ ترین

سجدہ کرنا دماغ کیلئے کیا فوائد رکھتا ہے؟

2 جنوری , 2026
اگلی خبر
ایران کا بڑا جنگی پلان: تہران میں امریکی فوجیوں کی 5 ہزار قبریں تیار

ایران کا بڑا جنگی پلان: تہران میں امریکی فوجیوں کی 5 ہزار قبریں تیار

یہ بھی پڑھیں

The government is providing protection to the mafia, while the public is being made a scapegoat, says Hafiz Naeem-ur-Rehman.

حکومت مافیا کو تحفظ دے رہی ہے، عوام کو قربانی کا بکرا بنایا جا رہا ہے، حافظ نعیم الرحمن

28 اکتوبر , 2026
Bilawal Bhutto will arrive in Islamabad today; a second round of talks between the government and the Peoples Party is expected.

بلاول بھٹو آج اسلام آباد پہنچیں گے، حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور متوقع

28 اکتوبر , 2026
Provinces should not be divided without the consent of the people, says Barrister Gohar.

عوام کی مرضی کے بغیر صوبوں کی تقسیم نہیں ہونی چاہیئے،بیرسٹر گوہر

28 اکتوبر , 2026
Lahore High Court Justice Mohsin Akhtar Kayani resigns

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی مستعفی

28 اکتوبر , 2026
Two intelligence-based operations by security forces in Balochistan; 9 terrorists killed.

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے 2انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،9دہشت گرد ہلاک

28 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔