جمعرات , 10 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 2

امریکا کے مثبت اشارے، ڈیل بھی ممکن، جنگ کی تیاری بھی مکمل، ایران کا بڑا اعلان!

7 مہینے پہلے
A A
امریکا کے مثبت اشارے، ڈیل بھی ممکن، جنگ کی تیاری بھی مکمل، ایران کا بڑا اعلان!
Share on Facebookwhatsapp

تہران: (پاک ترک نیوز)ایرانی صدرمسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ جاری جوہری مذاکرات سے حوصلہ افزا اشارے ملے ہیں، تاہم تہران ہر ممکن صورتحال کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ ایران خطے میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے اور حالیہ مذاکرات میں عملی تجاویز کا تبادلہ ہوا ہے، لیکن امریکا کے اقدامات پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور کسی بھی ممکنہ منظرنامے سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری کی جا چکی ہے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے اور امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر تہران کے جوہری پروگرام پر معاہدہ نہ ہوا تو نتائج بہت خطرناک ہوں گے۔
امریکا نے مشرق وسطیٰ میں اپنی فوجی موجودگی میں غیر معمولی اضافہ کر دیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق 2003 ءکے عراق جنگ کے بعد یہ سب سے بڑی فضائی اور بحری تعیناتی ہے، جس کے تحت 120 سے زائد طیارے خطے میں بھیجے گئے ہیں جبکہ دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار جہازجیرالڈ فورڈ بھی ابراہم لنکن کے ساتھ شامل ہونے کے لیے روانہ ہے جو پہلے ہی بحیرہ عرب میں موجود ہے۔
عمان کے وزیر خارجہبدر البصیدی نے تصدیق کی ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا تیسرا دور جمعرات کو جنیوا میں ہوگا۔
عمان اس پورے عمل میں ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔ اس سے پہلے عمان اور جنیوا میں ہونے والے مذاکرات کو دونوں جانب سے مثبت قرار دیا گیا تھا تاہم کوئی بڑا بریک تھرو سامنے نہیں آیا۔
امریکا کے خصوصی نمائندے سٹیو واٹکوف نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ حیران ہیں کہ اتنے دباؤ کے باوجود ایران نے ابھی تک ہتھیار کیوں نہیں ڈالے۔
ان کا کہنا تھا کہ خطے میں امریکی بحری اور فضائی طاقت کی موجودگی کے باوجود تہران کی جانب سے پسپائی اختیار نہ کرنا واشنگٹن کے لیے سوالیہ نشان ہے۔
ایرانی وزیر خارجہعباس عراقچی نے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایران اس لیے سرنڈر نہیں کرتا کیونکہ وہ ایرانی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کا جوہری پروگرام قومی وقار اور فخر کا معاملہ ہے، جسے ایرانی سائنسدانوں نے اپنی محنت سے تیار کیا ہے اور اس کے لیے ملک نے بھاری قیمت ادا کی ہے، جس میں دو دہائیوں پر محیط پابندیاں، سائنسدانوں کی ٹارگٹ کلنگ اور جوہری تنصیبات پر حملے شامل ہیں۔
ان کے مطابق ایران این پی ٹی کا پابند رکن ہے اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی نگرانی میں اس کا پروگرام مکمل طور پر پرامن ہے، اس لیے اسے ختم کرنے کی کوئی قانونی وجہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کو پرامن جوہری توانائی اور یورینیم افزودگی کا مکمل حق حاصل ہے، اگرچہ افزودگی مذاکرات کا سب سے حساس معاملہ ہے اور دونوں فریق ایک دوسرے کے مؤقف سے آگاہ ہیں۔
امریکا کی جانب سے مذاکرات کو جوہری معاملے سے آگے بڑھا کر ایران کے میزائل پروگرام اور خطے میں اس کے اتحادی گروپوں تک پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے، لیکن تہران نے واضح کیا ہے کہ موجودہ مذاکرات صرف جوہری پروگرام تک محدود رہیں گے۔

موضوعات : iranUnited States
ShareSend

متعلقہ خبریں

Trump claims war with Iran will end immediately after the US midterm elections.
تازہ ترین

امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران سے جنگ فوری ختم ہوجائے گی، ٹرمپ کا دعویٰ

10 ستمبر , 2026
We will continue resistance until aggressor forces are compelled to feel deep regret, says Iranian President.
تازہ ترین

جارح قوتوں کو مکمل پچھتاوے پر مجبور کرنے تک مزاحمت جاری رکھیں گے، ایرانی صدر

9 ستمبر , 2026
Over 550 attacks were carried out on Iran's Kharg Island, says Iranian minister.
تازہ ترین

ایران کے خارگ جزیرے پر 550 سے زائد حملے کیے گئے ، ایرانی وزیر

8 ستمبر , 2026
Iran could become part of the Mecca Defense Alliance, says the Russian Foreign Minister.
تازہ ترین

ایران مکہ دفاعی اتحاد کا حصہ بن سکتا ہے، روسی وزیر خارجہ

8 ستمبر , 2026
Iran maintains a tough stance once again regarding the Strait of Hormuz.
تازہ ترین

ایران کا آبنائے ہرمز کے معاملے پر ایک بار پھر سخت موقف برقرار

7 ستمبر , 2026
Iran's decision to establish a 'no-go zone' outside the Strait of Hormuz.
تازہ ترین

ایران کا آبنائے ہرمز کے باہر نو گو زون قائم کرنے کا فیصلہ

7 ستمبر , 2026
اگلی خبر
امریکا میں برفانی طوفان کا تاریخی حملہ، نیویارک بند، کروڑوں افراد محصور ، ایمرجنسی نافذ

امریکا میں برفانی طوفان کا تاریخی حملہ، نیویارک بند، کروڑوں افراد محصور ، ایمرجنسی نافذ

یہ بھی پڑھیں

Production begins from new gas well in Sindh

سندھ میں گیس کے نئے کنویں سے پیداوار شروع

10 ستمبر , 2026
Decision made to purchase 30 bulletproof vehicles for the Shanghai Cooperation Organization summit; Rs 6.6 billion approved.

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کیلئے 30 بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ،6 ارب 60 کروڑ روپے منظور

10 ستمبر , 2026
30 billion rupees spent on printing currency notes in Pakistan

پاکستان میں کرنسی نوٹ چھاپنے پر 30 ارب روپے خرچ

10 ستمبر , 2026
Petition against slab system in electricity bills, detailed response sought from NEPRA

بجلی بلوں میں سلیب نظام کے خلاف درخواست، نیپرا سے تفصیلی جواب طلب

10 ستمبر , 2026
No other country is currently being included in the Makkah defense pact Pakistan Foreign Office.

مکہ دفاعی معاہدے میں فی الحال کسی اور ملک کو شامل نہیں کیا جا رہا، دفتر خارجہ پاکستان

10 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔