اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) جمعیت علمائے اسلام ف کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری دل کے عارضے میں مبتلا ہو گئے، دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔
جے یو آئی کے مطابق گزشتہ شب مولانا عبدالغفور حیدری کو دل کا دورہ پڑا، جس کے باعث انہیں اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن، صوبائی امیر بلوچستان مولانا عبدالواسع، سینیٹر کامران مرتضیٰ اور دیگر رہنماؤں نے ہسپتال میں ان کی عیادت کی۔
جمعیت علماء اسلام کی جانب سے تمام کارکنان اور ہمدردوں سے مولانا عبدالغفور حیدری کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعاؤں کی اپیل کی جاتی ہے۔












