جمعہ , 2 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کا بھرپور وار، امریکا 32 رنز سے مات کھا گیا

8 مہینے پہلے
A A
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کا بھرپور وار، امریکا 32 رنز سے مات کھا گیا
Share on Facebookwhatsapp

کولمبو : (پاک ترک نیوز)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ اے کے اہم مقابلے میں پاکستان نے عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکا کو 32 رنز سے شکست دے دی۔
کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز اسکور کیے، جس کے جواب میں امریکی ٹیم 8 وکٹوں پر 158 رنز تک محدود رہی۔
ہدف کے تعاقب میں امریکا کی جانب سے شبھم رنجانے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 51 رنز بنائے جبکہ شایان جہانگیر نے 49 رنز کی اننگز کھیلی۔ مِلند کمار 29 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، تاہم دیگر بیٹرز بڑی شراکت قائم کرنے میں ناکام رہے۔ کپتان مونانک پٹیل صرف 3 رنز بنا سکے جبکہ محمد محسن اور سنجے کرشنامورتی کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کی جانب سے باؤلرز نے نپی تلی لائن اور لینتھ کے ساتھ حریف بیٹنگ لائن کو دباؤ میں رکھا۔ عثمان طارق نے تین اہم وکٹیں حاصل کیں، شاداب خان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد نواز، ابرار احمد اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔
اس سے قبل امریکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ قومی ٹیم کو ابتدائی جھٹکوں کے باوجود صاحبزادہ فرحان اور بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ نے مضبوط پوزیشن میں پہنچایا۔
صاحبزادہ فرحان نے 73 رنز کی عمدہ اننگز کھیلتے ہوئے اپنے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیریئر کے ایک ہزار رنز بھی مکمل کیے۔ بابر اعظم نے 76 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جبکہ شاداب خان نے 30 اور صائم ایوب نے 19 رنز کا اضافہ کیا۔
امریکی باؤلر شیڈلے وین اسکالکوک نے چار وکٹیں حاصل کر کے نمایاں کارکردگی دکھائی، جبکہ محمد محسن، سوربھ نیٹراولاکر اور ہرمیت سنگھ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔میچ میں پاکستان کی متوازن بیٹنگ اور مؤثر باؤلنگ نے فیصلہ کن کردار ادا کیا، جس کے نتیجے میں ٹیم نے ٹورنامنٹ میں اہم کامیابی سمیٹ لی۔

ShareSend

متعلقہ خبریں

ایشین گیمز کرکٹ فائنل،بارش ہو گئی تو طلائی تمغہ کسے ملے گا؟
تازہ ترین

ایشین گیمز کرکٹ فائنل،بارش ہو گئی تو طلائی تمغہ کسے ملے گا؟

2 اکتوبر , 2026
سرحد پر بھارتی فائرنگ، 2 پاکستانی شہری شہید
اہم ترین

سرحد پر بھارتی فائرنگ، 2 پاکستانی شہری شہید

2 اکتوبر , 2026
امریکی کمپنی ڈرائیورز کو 27 کروڑ 25 لاکھ ڈالر دینے پر تیار
تازہ ترین

امریکی کمپنی ڈرائیورز کو 27 کروڑ 25 لاکھ ڈالر دینے پر تیار

2 اکتوبر , 2026
Oil shipments from the Middle East accelerate despite war
تازہ ترین

جنگ کے باوجود مشرق وسطیٰ سے تیل کی ترسیل تیز

2 اکتوبر , 2026
Induction of Airbus H125 helicopters into the Pakistan Air Force and Navy.
تازہ ترین

پاکستان فضائیہ اور بحریہ میں ایئربس ایچ 125 ہیلی کاپٹروں کی شمولیت

2 اکتوبر , 2026
صومالیہ ،ہائی جیک بحری جہاز کے 4پاکستانی ارکان بازیاب
تازہ ترین

صومالیہ ،ہائی جیک بحری جہاز کے 4پاکستانی ارکان بازیاب

2 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
غزہ میں مہلک ترین امریکی ہتھیاروں کا استعمال، فلسطینیوں کے جسم بھاپ میں تبدیل، خوفناک انکشاف

غزہ میں مہلک ترین امریکی ہتھیاروں کا استعمال، فلسطینیوں کے جسم بھاپ میں تبدیل، خوفناک انکشاف

یہ بھی پڑھیں

ایشین گیمز کرکٹ فائنل،بارش ہو گئی تو طلائی تمغہ کسے ملے گا؟

ایشین گیمز کرکٹ فائنل،بارش ہو گئی تو طلائی تمغہ کسے ملے گا؟

2 اکتوبر , 2026
سرحد پر بھارتی فائرنگ، 2 پاکستانی شہری شہید

سرحد پر بھارتی فائرنگ، 2 پاکستانی شہری شہید

2 اکتوبر , 2026
امریکی کمپنی ڈرائیورز کو 27 کروڑ 25 لاکھ ڈالر دینے پر تیار

امریکی کمپنی ڈرائیورز کو 27 کروڑ 25 لاکھ ڈالر دینے پر تیار

2 اکتوبر , 2026
Oil shipments from the Middle East accelerate despite war

جنگ کے باوجود مشرق وسطیٰ سے تیل کی ترسیل تیز

2 اکتوبر , 2026
Induction of Airbus H125 helicopters into the Pakistan Air Force and Navy.

پاکستان فضائیہ اور بحریہ میں ایئربس ایچ 125 ہیلی کاپٹروں کی شمولیت

2 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In