پیر , 8 جون , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 3

پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارت کے دفاعی بجٹ میں نمایاں اضافہ

4 مہینے پہلے
A A
پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارت کے دفاعی بجٹ میں نمایاں اضافہ
Share on Facebookwhatsapp




نئی دہلی : (پاک ترک نیوز)پاکستان کے ساتھ حالیہ فوجی تصادم میں ناکامی کے بعد بھارت نے اپنی دفاعی حکمتِ عملی میں نمایاں تبدیلی کرتے ہوئے دفاعی بجٹ میں غیر معمولی اضافہ کر دیا ہے۔
اتوار کو پیش کیے گئے مالی سال 2026 کے بجٹ میں بھارتی حکومت نے دفاع کیلئے مجموعی طور پر 7 ہزار 850 ارب روپے مختص کیے ہیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 15 فیصد زیادہ ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ مئی 2025 میں پاکستان کے ساتھ ہونے والی مختصر مگر شدید جنگ کے اثرات کا براہِ راست نتیجہ ہے، جس میں بھارت کو آپریشن سندور کے دوران سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
اسی پس منظر میں نئی دہلی اب فوجی تیاری، جدید اسلحے کی خریداری اور دفاعی ڈھانچے کو مضبوط بنانے پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔
بجٹ میں سب سے نمایاں اضافہ دفاعی ترقیاتی اخراجات میں کیا گیا ہے، جو پچھلے سال کے 1 ہزار 800 ارب روپے سے بڑھ کر 2 ہزار 310 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں، یعنی تقریباً 28 فیصد اضافہ۔
اس سے واضح ہوتا ہے کہ بھارتی حکومت درآمدی اسلحے کے ساتھ ساتھ مقامی دفاعی صنعت کو فروغ دینے کی پالیسی پر بھی کام کر رہی ہے۔
بھارتی وزیرِ خزانہ نرملا سیتارمن کے مطابق فوج کی جدید کاری کیلئے 2 ہزار 190 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 21 فیصد سے زائد اضافہ ہے۔
اس کے علاوہ ایندھن، اسلحہ، مرمت، لاجسٹکس اور فوجی اہلکاروں کی تنخواہوں جیسے روزمرہ اخراجات کیلئے بھی بجٹ میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔فوجی پنشن کا بوجھ بھی بڑھتا جا رہا ہے، جس کیلئے رواں بجٹ میں رقم بڑھا کر 1 ہزار 710 ارب روپے کر دی گئی ہے۔
دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے متوقع تھا، کیونکہ آپریشن سندور کے بعد بھارتی عسکری قیادت نے دفاعی بجٹ میں کم از کم 20 فیصد اضافے کی سفارش کی تھی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ گزشتہ سال مئی میں حکومت نے 500 ارب روپے اضافے پر غور شروع کیا تھا، تاہم حتمی اعلان اس اندازوں سے بھی کہیں زیادہ نکلا۔
یاد رہے کہ مالی سال 2025 میں بھارت کا دفاعی بجٹ 6 ہزار 810 ارب روپے تھا، جو اس سے پچھلے سال کے مقابلے میں بھی 9 فیصد زیادہ تھا۔
ماہرین کے مطابق حالیہ بجٹ بھارت کی اس کوشش کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ مستقبل میں کسی بھی ممکنہ صورتحال کیلئے خود کو زیادہ مضبوط اور تیار دکھا سکے۔

موضوعات : Defense BudgetpakistanPakistan Army
ShareSend

متعلقہ خبریں

ترکیہ نے مہنگائی کا مقابلہ کر لیا، پاکستان ابھی بھی مشکلات کا شکار: ایشیائی ترقیاتی بینک
پاکستان

ترکیہ نے مہنگائی کا مقابلہ کر لیا، پاکستان ابھی بھی مشکلات کا شکار: ایشیائی ترقیاتی بینک

7 جون , 2026
ملک کے کئی علاقوں میں آج سے ہیٹ ویو کا الرٹ
اہم ترین 3

ملک کے کئی علاقوں میں آج سے ہیٹ ویو کا الرٹ

7 جون , 2026
حکومت کا چھوٹے دکانداروں کے لیے فکس ٹیکس اسکیم لانے کا اعلان
اہم ترین

حکومت کا چھوٹے دکانداروں کے لیے فکس ٹیکس اسکیم لانے کا اعلان

5 جون , 2026
پاکستان ،امریکا میں بہترین شراکت داری ہے ،نیٹلی بیکر
اہم ترین 2

پاکستان ،امریکا میں بہترین شراکت داری ہے ،نیٹلی بیکر

4 جون , 2026
Pakistan is playing a roulette four-piece in these rigs, cis foreign office spokespeople
اہم ترین 2

پاکستان خطے میں امن کے لیے کردار ادا کر رہا ہے ،ترجمان دفتر خارجہ

4 جون , 2026
Turkish Foreign Minister gives a stern response to India over friendship with Pakistan
تازہ ترین

ترک وزیرخارجہ کا پاکستان سے دوستی پربھارت کو کرارا جواب

4 جون , 2026
اگلی خبر
ٹی20 ورلڈ کپ: پاکستان کا انڈیا کیساتھ نہ کھیلنے کا فیصلہ، آئی سی سی کا ردعمل آگیا

ٹی20 ورلڈ کپ: پاکستان کا انڈیا کیساتھ نہ کھیلنے کا فیصلہ، آئی سی سی کا ردعمل آگیا

یہ بھی پڑھیں

گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات،ووٹوں کی گنتی جاری

گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات،ووٹوں کی گنتی جاری

7 جون , 2026
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش

بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش

7 جون , 2026
گلگت بلتستان الیکشن ،پی ٹی آئی کو برتری حاصل ہے ،شفیع جان کادعویٰ

گلگت بلتستان الیکشن ،پی ٹی آئی کو برتری حاصل ہے ،شفیع جان کادعویٰ

7 جون , 2026
محسن نقوی کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات ،وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے خط پہنچائے

محسن نقوی کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات ،وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے خط پہنچائے

7 جون , 2026
ایران کے ساتھ معاہدے تک پابندیاں برقرار رہیں گی، ٹرمپ

ایران کے ساتھ معاہدے تک پابندیاں برقرار رہیں گی، ٹرمپ

7 جون , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔