منگل , 21 اپریل , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

آبنائے ہرمز پر خطرے کی گھنٹیاں: ایران کی جنگی مشقیں، عالمی تجارت نشانے پر

3 مہینے پہلے
A A
آبنائے ہرمز پر خطرے کی گھنٹیاں: ایران کی جنگی مشقیں، عالمی تجارت نشانے پر
Share on Facebookwhatsapp

تہران:(پاک ترک نیوز)ایران نے خلیج فارس کی سب سے حساس سمندری گزرگاہ آبنائے ہرمز کے قریب بڑے پیمانے پر فوجی سرگرمیوں کا آغاز کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس نے خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی کو خطرناک حد تک بڑھا دیا ہے۔
ایرانی حکام نے فضائی حدود میں لائیو فائر مشقوں کے لیے باضابطہ نوٹم جاری کرتے ہوئے مخصوص فضائی علاقے کو عارضی طور پر غیر محفوظ قرار دے دیا ہے۔
ایرانی نوٹس کے مطابق یہ عسکری مشقیں 27 سے 29 جنوری تک جاری رہیں گی، جن کا دائرہ کار ساحل کے قریب پانچ ناٹیکل میل تک ہوگا۔
مشقوں کے دوران زمین کی سطح سے لے کر 25 ہزار فٹ بلندی تک فضائی سرگرمیاں کی جائیں گی، جس کے باعث شہری اور فوجی پروازوں پر سخت پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔
یہ پیش رفت ایسے نازک وقت پر سامنے آئی ہے جب امریکی بحری اور فضائی اثاثے مشرق وسطیٰ میں اپنی موجودگی بڑھا چکے ہیں۔
مبصرین کے مطابق ایران کا یہ اقدام محض دفاعی مشق نہیں بلکہ ایک طاقتور اسٹریٹجک پیغام ہے، جس کے ذریعے فوری ردعمل اور جنگی تیاری کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔
آبنائے ہرمز کو عالمی معیشت کی شہ رگ سمجھا جاتا ہے، جہاں سے روزانہ دنیا کے تیل کا بڑا حصہ گزرتا ہے۔ کسی بھی قسم کی عسکری سرگرمی یا نقل و حرکت میں رکاوٹ عالمی توانائی منڈیوں میں شدید اتار چڑھاؤ پیدا کر سکتی ہے، جس کے اثرات پوری دنیا محسوس کیے جا سکتے ہیں۔
دوسری جانب واشنگٹن نے ایران سے متعلق اپنے مؤقف کو مزید سخت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ممکنہ آپشنز میز پر موجود ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ خطے میں اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کیا جائے گا۔ایران نے بھی دو ٹوک انداز میں خبردار کیا ہے کہ کسی بھی جارحیت کا جواب فوری، فیصلہ کن اور مکمل ہوگا۔
حکام نے تمام متعلقہ فضائی اور بحری اداروں کو ہدایت کی ہے کہ جاری کردہ انتباہات پر سختی سے عمل کیا جائے تاکہ کسی بڑے حادثے سے بچا جا سکے۔عالمی برادری کی نظریں اب آبنائے ہرمز پر جمی ہوئی ہیں، جہاں ایک غلط قدم خطے کو ایک نئی اور خطرناک کشمکش میں دھکیل سکتا ہے۔

موضوعات : Donald TrumpiranisraelStrait of Hormuz
ShareSend

متعلقہ خبریں

  اسحاق ڈار کا ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ
پاکستان

  اسحاق ڈار کا ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ

20 اپریل , 2026
امریکی صدر کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے پر غور، امریکی وفد پاکستان پہنچ رہا ہے ،ٹرمپ
اہم ترین

امریکی صدر کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے پر غور، امریکی وفد پاکستان پہنچ رہا ہے ،ٹرمپ

20 اپریل , 2026
امریکا نے ایرانی جہاز پر حملے کی ویڈیو جاری کر دی
اہم ترین 2

امریکا نے ایرانی جہاز پر حملے کی ویڈیو جاری کر دی

20 اپریل , 2026
وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایرانی سفیر کی ملاقات
اہم ترین 2

وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایرانی سفیر کی ملاقات

20 اپریل , 2026
ایرانی جہاز قبضے میں لینے پر چین کا اظہار تشویش
اہم ترین 3

ایرانی جہاز قبضے میں لینے پر چین کا اظہار تشویش

20 اپریل , 2026
ہم نے اپنی سرخ لکیریں طے کر رکھی ہیں ،ابراہیم عزیزی
اہم ترین 2

ہم نے اپنی سرخ لکیریں طے کر رکھی ہیں ،ابراہیم عزیزی

20 اپریل , 2026
اگلی خبر
ابراہم لنکن کی وہ خصوصیات جو اسے امریکا کا سب سے خطرناک جنگی جہاز بناتی ہیں

ابراہم لنکن کی وہ خصوصیات جو اسے امریکا کا سب سے خطرناک جنگی جہاز بناتی ہیں

یہ بھی پڑھیں

ڈیل نہ ہوئی تو بم پھٹنا شروع ہو جائیں گے ،ڈونلڈ ٹرمپ

ڈیل نہ ہوئی تو بم پھٹنا شروع ہو جائیں گے ،ڈونلڈ ٹرمپ

20 اپریل , 2026
  اسحاق ڈار کا ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ

  اسحاق ڈار کا ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ

20 اپریل , 2026
وزیراعظم شہبازشریف سے یورپی کونسل کے صدر کا رابطہ

وزیراعظم شہبازشریف سے یورپی کونسل کے صدر کا رابطہ

20 اپریل , 2026
امریکی صدر کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے پر غور، امریکی وفد پاکستان پہنچ رہا ہے ،ٹرمپ

امریکی صدر کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے پر غور، امریکی وفد پاکستان پہنچ رہا ہے ،ٹرمپ

20 اپریل , 2026
امریکا نے ایرانی جہاز پر حملے کی ویڈیو جاری کر دی

امریکا نے ایرانی جہاز پر حملے کی ویڈیو جاری کر دی

20 اپریل , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In