بدھ , 28 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

غزہ بورڈ آف پیس پر پاکستان سمیت 20 ممالک کے دستخط، جنگیں رکوا کر کروڑوں جانیں بچائیں: ٹرمپ

9 مہینے پہلے
A A
20 countries including Pakistan sign Gaza Peace Board, save millions of lives by stopping wars Trump
Share on Facebookwhatsapp

ڈیووس(پاک ترک نیوز ) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں نے 10 ماہ میں 8 جنگیں رکوائیں، جوہری طاقتوں پاکستان اور بھارت کی جنگ رکوائی، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا میں نے کروڑوں جانیں بچائیں۔
سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے 56 ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر غزہ بورڈ آف پیس پر دستخط کئے گئے، پاکستان بھی بورڈ آف پیس کا حصہ ہوگا، پاکستان کی طرف وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دستخط کیے، اس موقع پر شہباز شریف اور ٹرمپ کے درمیان سرگوشیاں بھی تقریب کا خاص لمحہ بن گئیں۔
غزہ بورڈ آف پیس پر امریکی صدر ٹرمپ سمیت 20 ممالک نے دستخط کر دیئے، ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف سے دستخط کرنے پر اظہار تشکر کیا، دستخط کرنے والے ممالک میں پیراگوئے، قطر، سعودی عرب، ترکیہ، ارجنٹائن، آرمینیا، آذربائیجان، بلغاریہ، ہنگری، انڈونیشیا، قازقستان، پاکستان، کوسوو شامل ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کیلئے کوشاں ہیں، امریکی وزیر خارجہ کی کوششوں سے آج کی تقریب کا انعقاد ہوا، ہم نے ناممکن اور بڑے بڑے کام کیے، امن کوششوں کی کامیابی کے لیے پرامید ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ غزہ امن بورڈ میں بہت سے ممالک شامل ہونا چاہتے ہیں، غزہ امن بورڈ میں شمولیت پر تمام ممالک کا شکرگزار ہوں، یوکرین اور روس کی جنگ میں ہزارون افراد مارے جا رہے ہیں، روسی صدر پیوٹن سے بات کی ہے۔
پاک بھارت جنگ کا پھر ذکر کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں نے پاکستان اور بھارت کی جنگ رکوائی،دونوں جوہری طاقتیں ہیں، میں نے 10ماہ میں 8جنگیں رکوائیں، وزیراعظم شہبازشریف نے کہا میں نے کروڑوں لوگوں کی جانیں بچائیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل اورایران،سربیااورکوسوو،تھائی لینڈ اورکولمبیا کے درمیان تنازع ختم کرایا، آج امریکا نے دنیا کو مزید محفوظ بنادیا ہے، ہم نے ایران کی جوہری صلاحیت کا خاتمہ کیا، مصر اورایتھوپیا کے درمیان تنازع بھی ہم نے ہی حل کرایا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران دو ماہ میں جوہری طاقت بن سکتا تھا، حماس کو غیر مسلح ہونا ہوگا جیسا انہوں نے وعدہ کیا، نہیں ہو گی تو تباہ کر دیں گے، جنگیں رکوانے کے بعد بہت سے ممالک کے سربراہان میرے دوست بنے، نیٹو کو دفاعی بجٹ جی ڈی پی کے 5 فیصد تک بڑھانے پر رضا مند کیا۔
امریکی صدر نے کہا کہ گزشتہ سال کی نسبت آج دنیا مزید محفوظ اورپرامن ہے، امریکی فوج دنیا کی سب سے طاقتور فوج ہے، ایران کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں،وینزویلا کی نئی قیادت کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، شام کے صدر سے بات کی،شام پر عائد تمام پابندیاں ہٹائیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اقوام متحدہ سمیت دیگر ممالک کے ساتھ کام جاری رکھوں گا، ہر کوئی بورڈ آف پیس کا حصہ بننا چاہتا ہے، غزہ میں امن کے حوالے سے شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں، پرعزم ہیں کہ غزہ کو غیر مسلح کیا جائے اورتعمیر نو کی جائے، امریکا ترقی کرے گا تو دنیا ترقی کرے گی۔

موضوعات : gazapeaceboardprimemnistershahbazshariftrump
ShareSend

متعلقہ خبریں

حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان قانون سازی پر مذاکرات، بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق
پاکستان

حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان قانون سازی پر مذاکرات، بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق

28 اکتوبر , 2026
Reforms in Islamabad's government schools, Prime Minister orders to resolve issues within a week
تازہ ترین

اسلام آباد کے سرکاری اسکولوں میں اصلاحات، وزیراعظم کا ایک ہفتے میں مسائل حل کرنے کا حکم

28 اکتوبر , 2026
نومبر کے وسط میں لانگ مارچ ،حافظ نعیم الرحمان کاوزیراعظم سے ملاقات کے بعد اعلان
اہم ترین

نومبر کے وسط میں لانگ مارچ ،حافظ نعیم الرحمان کاوزیراعظم سے ملاقات کے بعد اعلان

27 اکتوبر , 2026
Kashmir Black Day, President Zardari and Prime Minister Shehbaz Sharif express solidarity with the Kashmiri people
تازہ ترین

یومِ سیاہ کشمیر، صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی

27 اکتوبر , 2026
ایران پر نئے حملوں کے لیے اسرائیل کا دباؤ، امریکا فی الحال رضامند نہیں
اہم ترین 3

ایران پر نئے حملوں کے لیے اسرائیل کا دباؤ، امریکا فی الحال رضامند نہیں

26 اکتوبر , 2026
Distribution of Chromebooks begins among 500,000 high-achieving students in schools and madrasas.
اہم ترین

سکول و مدارس کے 5 لاکھ ہونہار طلبامیں کروم بکس کی تقسیم کا آغاز

25 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
بالائی علاقوں میں شدید برفباری، کئی علاقے منقطع، سیاح پھنس گئے

بالائی علاقوں میں شدید برفباری، کئی علاقے منقطع، سیاح پھنس گئے

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی کا شاہی قلعہ میں سہ ملکی سیریز کی ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ

محسن نقوی کا شاہی قلعہ میں سہ ملکی سیریز کی ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ

28 اکتوبر , 2026
حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان قانون سازی پر مذاکرات، بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق

حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان قانون سازی پر مذاکرات، بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق

28 اکتوبر , 2026
میر رضا کیس، سندھ حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دے دی

میر رضا کیس، سندھ حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دے دی

28 اکتوبر , 2026
ون چائنا پالیسی کی حمایت،پاکستان نے تائیوان کی ایئر لائنز کے لیے فضائی حدود بند کر دی

ون چائنا پالیسی کی حمایت،پاکستان نے تائیوان کی ایئر لائنز کے لیے فضائی حدود بند کر دی

28 اکتوبر , 2026
سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے گھر 21 سال بعد بیٹے کی پیدائش

سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے گھر 21 سال بعد بیٹے کی پیدائش

28 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔