بدھ , 13 مئی , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ای سی سی نے فائیو جی سپیکٹرم نیلامی کی منظوری دیدی

5 مہینے پہلے
A A
ECC approves 5G spectrum auction
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد(پاک تر ک نیوز ) ڈیجیٹل پاکستان پروگرام کے تحت ای سی سی نے فائیو جی سپیکٹرم نیلامی کی منظوری دے دی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کی منظوری دے دی ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ ڈیجیٹل پاکستان پروگرام کو آگے بڑھانے کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے جب کہ حکومت اس سفر میں مزید تیزی لا رہی ہے، مالیاتی اور ڈیجیٹل شمولیت میں سپیکٹرم کا بہت بڑا کردار ہے جب کہ جن سپیکٹرم کی نیلامی نہیں ہو سکی، وہ ایک لحاظ سے ملک کے لیے مالی نقصان ہی ہے، کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے آج منگل کے روز ہونے والے اجلاس میں سپیکٹرم کی نیلامی کی منظوری دی ہے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سپیکٹرم ایڈوائزری کمیٹی نے نیشنل اکنامک ریسرچ ایسوسی ایٹس (نیرا) کے نام سے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کی تھیں، نیرا نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور دیگر متعلقہ اداروں کی نگرانی میں تفصیلی طور پر شراکت داروں کے ساتھ رابطہ کاری کی اور ماضی میں سپیکٹرم کی ملکی، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والی نیلامیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ سپیکٹرم کی نیلامی کے عمل میں تمام بین الاقوامی معیارات کو ملحوظ خاطر رکھا گیا اور اسی بنیاد پر سپیکٹرم کی قیمت، ادائیگی کی شرائط اور نیلامی کے ڈیزائن کے حوالے سے سفارشات دی گئیں، ان سفارشات پر غور و خوض کیا گیا اور سب سے پہلے پاکستان کے نقطہ نظر سے ان کو آگے لے کر جایا گیا جس کے بعد اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آج ان سفارشات کی منظوری دے دی ہے۔

موضوعات : 5gecc
ShareSend

متعلقہ خبریں

Electric bikes are on the rise, a big package of Rs 9 billion has been approved
تازہ ترین

الیکٹرک بائیکس کی بارش ،9ارب روپے کا بڑا پیکیج منظور

7 مئی , 2026
5G service activated in Pakistan, ushering in a new era of digital development and investment
تازہ ترین

پاکستان میں 5 جی سروس فعال، ڈیجیٹل ترقی اور سرمایہ کاری کے نئے دور کا آغاز

28 مارچ , 2026
پی ٹی اے کا انتباہ: 5G اسپیکٹرم نیلامی میں غیر معیاری بولی مسترد ہوگی
تازہ ترین

پی ٹی اے کا انتباہ: 5G اسپیکٹرم نیلامی میں غیر معیاری بولی مسترد ہوگی

10 فروری , 2026
اگلی خبر
Snowfall in the upper areas, large number of tourists come to see the beautiful scenery

بالائی علاقوں میں برفباری ،حسین نظارے دیکھنے کیلئے سیاحوں کی بڑی تعداد امڈ آئی

یہ بھی پڑھیں

 امریکا ایران جنگ میں 29ارب ڈالر جھونک چکا ہے ،پینٹا گون

 امریکا ایران جنگ میں 29ارب ڈالر جھونک چکا ہے ،پینٹا گون

12 مئی , 2026
وزیراعظم کا آذربائیجان کے صدر سے رابطہ ، عالمی فورم میں شرکت سے معذرت

وزیراعظم کا آذربائیجان کے صدر سے رابطہ ، عالمی فورم میں شرکت سے معذرت

12 مئی , 2026
 یقین ہے ایران یورینیئم افزودگی 100فیصد روک دے گا،ٹرمپ

 یقین ہے ایران یورینیئم افزودگی 100فیصد روک دے گا،ٹرمپ

12 مئی , 2026
وزیراعظم سے بلوچستان کے سینئر سیاستدانوں کی ملاقات

وزیراعظم سے بلوچستان کے سینئر سیاستدانوں کی ملاقات

12 مئی , 2026
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا بانی کی بہنوں کے ہمراہ دھرنا

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا بانی کی بہنوں کے ہمراہ دھرنا

12 مئی , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔