لاہور(پاک ترک نیوز)
بھارت کے مایہ ناز بلے باز ویراہت کوہلی کے ماسٹر بلاسٹر بلے باز سچن ٹنڈولکر کے ون ڈے میں سنچریوں کے ریکارڈ کی جھوٹی خبرپر شائقین کرکٹ حیران رہ گئے ۔
میڈیا میں سابق بھارتی کپتان ویراہت کوہلی کی جنوبی افریقہ کیخلاف ایک روزہ میچ میں سنچری کے بعد یہ خبر سامنے آئی تھی کہ انہوں نے سابق بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کا ون ڈے میں زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔
کوہلی یہ ریکارڈ پہلے ہی توڑ چکے ہیں ان کی سنچریوں کی ایک روزہ میچوں میں تعداد پہلے ہی 51تھی جبکہ سچن ٹنڈولکر نے ایک روزہ کیریئر کے دوران 49سنچریاں سکور کی ہیں ۔ شائقین کی جانب سے بغیر تصدیق خبر چلانے پر حیرت اور غصے کا اظہار کیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ سابق بھارتی کپتان سچن ٹنڈولکر نے ایک روزہ میچز میں 49جبکہ ٹیسٹ کرکٹ میں 51سنچریاں سکور کی ہیں ۔دوسری جانب مایہ ناز بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے ون ڈے میں 52سنچریاں سکور کی ہیں جبکہ ٹیسٹ میں ان کی سنچریوں کی تعداد 30ہے ۔
ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ سنچریوں سکور کرنیوالے دوسری کھلاڑی سائوتھ افریقہ کے جیک کیلس ہیں جنہوں نے 45تھری فیگر اننگز کھیلی ہے ۔












