پیر , 8 جون , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

غزہ جنگ بندی کیلئے حماس اور اسرائیل میں مذاکرات سست روی کا شکار

11 مہینے پہلے
A A
غزہ جنگ بندی کیلئے حماس اور اسرائیل میں مذاکرات سست روی کا شکار
Share on Facebookwhatsapp

از: سہیل شہریار

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے لئے جاری مذاکرات مطالبات کے پیچیدہ مرکب میں پھنسنے کے بعد سست روی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ امریکہ، قطر اور مصر کی طرف سے معاہدے تک پہنچنے کے لئے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ تاہم یرغمالیوں کی رہائی، فوجی انخلاء، اور انسانی امدادکی بحالی جیسے اہم مسائل کے مختلف نکات پر اتفاق رائےجامع معاہدے میں تاخیر کا موجب بنے ہوئے ہیں۔
غزہ جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے حوالے سےاہم پیش رفت امریکی صدر کی اسرائیلی وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد صدر اس اعلان کی صورت میں سامنے آئی ہے کہ اسرائیل جنگ بندی پر راضی ہو گیا ہے ۔مگر اس کے باوجود نیتن یاہو اب بھی کہہ رہا ہے کہ غزہ پر حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک حماس کی فوجی اور حکومتی صلاحیتوں کو ختم نہیں کر دیاجاتا۔
مزید براںٹرمپ۔نیتن یاہو ملاقات کے بعد قطری وفد کی وائٹ ہاؤس کے اعلیٰ حکام کے ساتھاہم ملاقات ہوئی جس کے اختتام پر فلسطینی نژاد امریکی ثالث ڈاکٹر بشارا بحبہ کے ذریعے حماس کو ایک پیغام پہنچایا گیا ہے۔ جس میں انہیں یقین دلایا گیا ہے کہ ٹرمپ اسرائیل کو تنازعہ دوبارہ شروع کرنے سے روکیں گے۔اور ایسا لگتا ہے کہ اس سے حماس کو یقین ہو گیا ہے کہ امریکہ اسرائیل کو یکطرفہ طور پر دوبارہ جنگ شروع کرنے سے روکنے کے لیے مداخلت کرے گا۔ تاہم حتمی معاہدہ اسرائیلی فوجیوںکے انخلا سمیت دیگرشقوں کے طے پانے پر ہی ہو سکے گا۔

https://www.youtube.com/watch?v=UwCiqX53NKA
دوحہ میں نئی امریکی تجویز پر ہو رہے بلواسطہ مزاکرات کے مجوزہ فریم ورک میں 60 دن کی جنگ بندی، انسانی امداد کی بحالی، اور یرغمالیوں اور قیدیوں کی مرحلہ وار رہائی شامل ہے۔ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے لئے ایلچی، اسٹیو وِٹکوف نے اشارتاً کہاہے کہ مذاکرات حل ہونے کے قریب ہیں۔ صرف ایک بڑا مسئلہ حل ہونا باقی ہے۔
تل ابیب کا اندازہ ہے کہ غزہ میں 20 زندہ اسیران سمیت 50 یرغمال ہیں جب کہ اس کی جیلوں میں 10,400 سے زیادہ فلسطینی قید ہیں۔
مجوزہ معاہدے کے تحت اسرائیلی افواج غزہ کے کچھ علاقوں سے انخلاء کریں گی۔ جس سے انسانی امداد اور بے گھر فلسطینیوں کو گھروں کو واپس جانے کا موقع ملے گا۔
تاہم حماس تمامیرغمالیوں کو رہا کرنے سے پہلے دیرپا جنگ بندی اور مکمل اسرائیلی انخلاء کا مطالبہ کررہی ہے۔ جب کہ اسرائیل سیکیورٹی کنٹرول برقرار رکھنے اور اپنے فوجی مقاصد کی تکمیل پر اصرار کررہا ہے۔

موضوعات : اسرائیلجنگ بندیحماسغزہ
ShareSend

متعلقہ خبریں

حزب اللہ کے حملے ،اسرائیل کا سرحدی علاقوں میں اسکول بند رکھنے کا اعلان
اہم ترین 3

حزب اللہ کے حملے ،اسرائیل کا سرحدی علاقوں میں اسکول بند رکھنے کا اعلان

31 مئی , 2026
وزیراعظم آج صدر مملکت سے اہم ملاقات کریں گے
اہم ترین

وزیراعظم آج صدر مملکت سے اہم ملاقات کریں گے

15 جولائی , 2025
غزجنگ بندی ، اسرائیلی فوج کے انخلا کا معاملہ بڑی رکاوٹ
تازہ ترین

غزجنگ بندی ، اسرائیلی فوج کے انخلا کا معاملہ بڑی رکاوٹ

15 جولائی , 2025
غزہ جنگ بندی مذاکرات ، امریکہ کا اسرائیلی فوج کے انخلا کا معامعلہ موخرکرنے کیلئے حماس پر دبائو
کالم/بلاگز

غزہ جنگ بندی مذاکرات ، امریکہ کا اسرائیلی فوج کے انخلا کا معامعلہ موخرکرنے کیلئے حماس پر دبائو

14 جولائی , 2025
غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 110 فلسطینی شہید، جنگ بندی مذاکرات تعطل کا شکار
تازہ ترین

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 110 فلسطینی شہید، جنگ بندی مذاکرات تعطل کا شکار

13 جولائی , 2025
غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، خواتین اور بچوں سمیت 82 فلسطینی شہید
تازہ ترین

غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، خواتین اور بچوں سمیت 82 فلسطینی شہید

11 جولائی , 2025
اگلی خبر
صدر کو استعفیٰ دینے کیلئے کہا گیا نہ فیلڈ مارشل صدارت کے خواہاں ہیں،وزیر داخلہ

صدر کو استعفیٰ دینے کیلئے کہا گیا نہ فیلڈ مارشل صدارت کے خواہاں ہیں،وزیر داخلہ

یہ بھی پڑھیں

The world's largest floating city, with a capacity to house 80,000 people

دنیا کا سب سے بڑا تیرتا ہوا شہر، 80 ہزار افراد کی رہائش کی گنجائش

8 جون , 2026
Protests in Albania against Trump's daughter's luxury resort plan

البانیہ میں ٹرمپ کی بیٹی کے لگژری ریزورٹ منصوبے کے خلاف احتجاج

8 جون , 2026
Pakistan moving towards self-sufficiency in manufacturing multi-purpose helicopters

پاکستان کثیر المقاصد ہیلی کاپٹرز بنانے کے شعبے میں خود کفالت کی جانب گامزن

8 جون , 2026
Efforts to remove PPP's reservations on budget, a big meeting of two elders will be held today

بجٹ پر پی پی کے تحفظات دور کرنے کی کوششیں، آج دو بڑوں کی بڑی بیٹھک لگے گی

8 جون , 2026
Gilgit-Baltistan elections Prime Minister Shahbaz Sharif congratulates PPP

گلگت بلتستان انتخابات، وزیراعظم شہباز شریف کی پیپلز پارٹی کو مبارکباد

8 جون , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔