لاہور( پاک ترک نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دو نئی ٹیموں کے نام سامنے آگئے۔
پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن سے ٹیموں کی تعداد 6 سے بڑھ کر 8 ہوجائے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ دنوں پرانی فرنچائزز کی ویلیوایشن مکمل ہونے پر دو نئی ٹیموں کے لیے چھ شہروں کے نام کی تجویز کے ساتھ اشتہار دیا تھا۔
پی ایس ایل کی نئی فرنچائز کے لیے حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد، فیصل آباد، گلگت اور راولپنڈی کے نام تجویز کے گئے تھے۔
پی ایس ایل کی دو نئی فرنچائزز کے لیے گلگت اور فیصل آباد کے نام فائنل کرلیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ 2016 میں پانچ ٹیموں سے شروع ہونے والی پی ایس ایل میں 2018 میں ایک نئی ٹیم ملتان کا اضافہ ہوا تھا۔
اب پی ایس ایل کے 10 سال مکمل ہونے پر پی سی بی کی جانب سے دو مزید نئی ٹیموں کی شمولیت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔












