منگل , 21 اپریل , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home پاکستان

آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کےلیے ابھی سے تیاری کی جائے، وزیراعظم

5 مہینے پہلے
A A
آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کےلیے ابھی سے تیاری کی جائے، وزیراعظم
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے آئندہ برس مون سون میں کسی بھی جانی و مالی نقصان سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزرات موسمیاتی تبدیلی، وزارت منصوبہ بندی اور نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے مربوط منصوبہ سازی کریں۔
وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت موسمیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات سے بچاؤ کی حکومتی حکمت عملی پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس میں ہدایت کی کہ آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے،وزرات موسمیاتی تبدیلی، وزارت منصوبہ بندی اور این ڈی ایم اے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے مربوط منصوبہ سازی کریں۔
شہباز شریف نے پانی کے بہتر انتظام کے حوالے سے قومی سطح پر منصوبہ سازی کیلئے نیشنل واٹر کونسل کا اجلاس منعقد کرنے کی تیاری کی بھی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے حکم دیا کہ پیش کردہ قلیل مدتی منصوبے پر فوری عملدرآمد شروع کیا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ترقی پذیر ملک ہے، ہر تیسرے سال موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات پر جی ڈی پی کا خاطر خواہ حصہ خرچ کرنا پڑتا ہے اورقیمتی و محدود وسائل ترقی کی بجائے موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچاؤ کیلئے استعمال ہوتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان جس کا موسمیاتی تبدیلی میں کردار نہ ہونے کے برابر ہے، موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات کی لپیٹ میں ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزرا احسن اقبال، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، ڈاکٹر مصدق ملک، عطا اللہ تارڑ اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔
اجلاس کو آئندہ برس مون سون کے حوالے سے اشاریوں کے عالمی تخمینوں پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو وزارت موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے قلیل، وسط اور طویل مدتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔
وزیرِ اعظم نے قلیل مدتی منصوبے کی منظوری دیتے ہوئے فوری عملدرآمد شروع کرنے کی ہدایت کی۔

موضوعات : climatechangeprimemnistershahbazsharif
ShareSend

متعلقہ خبریں

Allama Iqbal was a benefactor of Muslims and a great intellectual leader, says Prime Minister
اہم ترین 2

علامہ اقبال مسلمانوں کے محسن ،عظیم فکری رہنما تھے ،وزیراعظم

21 اپریل , 2026
وزیراعظم شہبازشریف سے یورپی کونسل کے صدر کا رابطہ
اہم ترین 2

وزیراعظم شہبازشریف سے یورپی کونسل کے صدر کا رابطہ

20 اپریل , 2026
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ،ایران کے مذاکرات میں شرکت کے انکار کے بعد کی صورتحال پر غور
اہم ترین

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ،ایران کے مذاکرات میں شرکت کے انکار کے بعد کی صورتحال پر غور

20 اپریل , 2026
گلگت بلتستان میں ن لیگ کے امیدوار کون ؟
اہم ترین 3

گلگت بلتستان میں ن لیگ کے امیدوار کون ؟

20 اپریل , 2026
Prime Minister's telephone call with Iranian President
تازہ ترین

وزیراعظم کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

20 اپریل , 2026
وزیراعظم  کی ترکیہ کے صدر اور امیر قطر سے ملاقات
اہم ترین 2

وزیراعظم  کی ترکیہ کے صدر اور امیر قطر سے ملاقات

17 اپریل , 2026
اگلی خبر
بین الاقوامی کرکٹ کا مسلسل انعقاد پاکستان کے مثبت تشخص اور امن و استحکام کا ثبوت ہے،وزیراعظم

بین الاقوامی کرکٹ کا مسلسل انعقاد پاکستان کے مثبت تشخص اور امن و استحکام کا ثبوت ہے،وزیراعظم

یہ بھی پڑھیں

Government bus employee tortures girl in Lahore

لاہور میں سرکاری بس کے ملازم کا بچی پر تشدد

21 اپریل , 2026
Iranian army vows decisive response to ceasefire violation

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا فیصلہ کن جواب دینگے ،ایرانی فوج

21 اپریل , 2026
How much cheaper are gold and silver

سونا اور چاندی مزید کتنی سستی؟

21 اپریل , 2026
Degree verification with one click, a new digital era in Pakistan

ایک کلک پر ڈگری کی تصدیق ،پاکستان میں نیا ڈیجیٹل دور

21 اپریل , 2026
Urdu departments established in three universities in Turkey

ترکیہ کی تین جامعات میں اردو کے شعبے قائم

21 اپریل , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔