منگل , 17 نومبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

سسٹم تباہ نہیں ہوا، تباہ کروایا گیا،سسٹم کو سیاسی ری سیٹ کی ضرورت ہے، بلاول بھٹو زرداری

2 گھنٹے پہلے
A A
The system did not collapse; it was made to collapse. The system needs a political reset — Bilawal Bhutto Zardari.
Share on Facebookwhatsapp

کراچی( پاک ترک نیوز ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک کا نظام تباہ ہوچکا ہے، لیکن وہ اس بحث میں نہیں جانا چاہتے کہ یہ کیوں اور کیسے تباہ ہوا۔ نظام کو دوبارہ درست کرنے کے لیے سیاسی ری سیٹ کی ضرورت ہے، تاہم یہ عمل غیر سیاسی نہیں ہونا چاہیے۔ سسٹم کی تباہی کے ذمہ دار ہم سب ہیں اور تمام اداروں کو عوام میں اپنا کھویا ہوا اعتماد بحال کرنا ہوگا۔

کراچی پریس کلب میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نظام کی تبدیلی کے لیے جو حل بتایا جا رہا ہے وہ درست نہیں، بہتری کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ ہر ادارے کو مضبوط اور بحال کیے بغیر عوام کے بنیادی مسائل حل نہیں ہوسکتے۔ پارلیمان، الیکشن کمیشن، عدلیہ اور میڈیا سمیت تمام اداروں کی ساکھ متاثر ہوئی ہے، انہیں ایک ایک کرکے بہتر بنانے کے لیے سنجیدہ بحث ضروری ہے۔

بلاول بھٹو نے ملک کی معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام اس وقت انتہائی مشکل معاشی حالات سے گزر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں پاکستان کے اتنے خراب معاشی حالات نہیں دیکھے۔ غربت، بے روزگاری اور مہنگائی تیزی سے بڑھ رہی ہے اور خدشہ ہے کہ حالات مزید خراب ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی حالات اور خطے میں جیو پولیٹیکل تبدیلیوں کے باعث پاکستان بھی مشکلات کا شکار ہے۔ معاشی بحران اور موجودہ صورتحال پر وہ ذاتی طور پر خوفزدہ ہیں۔ سوال یہ ہے کہ اس بحران میں غریب عوام، پسماندہ طبقات، مزدوروں، محنت کشوں اور سفید پوش طبقے کا کیا بنے گا؟پیپلز پارٹی چیئرمین نے کہا کہ پاکستان میں معاشی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، لیکن قیادت عوام اور ان کے اصل مسائل کو بھول چکی ہے۔ ہر موضوع پر بات ہوتی ہے، مگر عوامی مسائل کے حل پر گفتگو نہیں کی جاتی۔ سیاست دان نفرت اور تقسیم کی سیاست کررہے ہیں، جبکہ عوام اپنے مسائل کے حل کے لیے حکمرانوں سے اقدامات کی توقع رکھتے ہیں۔انہوں نے صحافیوں کے معاشی مسائل اور روزگار کے تحفظ پر بھی بات کی۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کراچی کے ایک نجی ٹی وی چینل نے ایک ماہ قبل 25 صحافیوں کو ملازمت سے فارغ کیا، جس سے تقریباً 50 خاندان متاثر ہوئے۔ صحافیوں کی بے روزگاری سے درجنوں خاندانوں کا معاشی مستقبل متاثر ہوتا ہے۔ حکمرانوں کو یاد دلانا صحافیوں اور سیاست دانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اقتدار میں عوام کی خدمت کے لیے بیٹھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جرمنی کی جدید ترین جنگی طیارے کے منصوبے میں شمولیت کی راہ ہموار

آزادی صحافت کے حوالے سے بلاول بھٹو نے کہا کہ میڈیا معاشرے میں چیک اینڈ بیلنس کا اہم ادارہ ہے، لیکن پاکستان کی تاریخ میں آج میڈیا اور صحافی اتنے کمزور کبھی نہیں رہے۔ آزادی صحافت کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا اور نہ ہی حقیقی بحث ممکن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کو مکمل سچ بولنے اور عوامی مسائل اجاگر کرنے کی آزادی ہونی چاہیے۔ سچ بولنے پر قانونی کارروائی کے خوف سے آزاد صحافت کا ماحول قائم نہیں ہوسکتا۔ میڈیا کی آزادی کے بغیر ملک کا نظام بھی درست طور پر نہیں چل سکتا۔بلاول بھٹو زرداری نے کراچی پریس کلب کو تاریخی ادارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کا قلم اور آواز کسی بھی بندوق، گولی اور ہتھیار سے زیادہ طاقتور ہیں۔ صحافی عوام کے مسائل اجاگر کرکے حکومتوں کی توجہ دلاتے ہیں، جبکہ ان کا قلم اور آواز حکومتیں گرانے اور بنانے کی طاقت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کراچی پریس کلب کی دعوت پر اظہار تشکر بھی کیا۔

موضوعات : bilawalbhuttozardarisystem
ShareSend

متعلقہ خبریں

Bilawal Bhutto Zardari will arrive in Islamabad from Karachi today.
پاکستان

بلاول بھٹو زرداری آج کراچی سے اسلام آباد پہنچیں گے

13 نومبر , 2026
Bilawal Bhutto will arrive in Islamabad today; a second round of talks between the government and the Peoples Party is expected.
تازہ ترین

بلاول بھٹو آج اسلام آباد پہنچیں گے، حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور متوقع

28 اکتوبر , 2026
The sacrifices of the Kashmiri people will surely bear fruit; the sun of freedom will rise in Srinagar, says Bilawal Bhutto.
تازہ ترین

کشمیری عوام کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی، سری نگر میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا، بلاول بھٹو

27 اکتوبر , 2026
Bilawal Bhutto Zardari invites opposition to talks
تازہ ترین

بلاول بھٹو زرداری کی اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت

14 اکتوبر , 2026
60% of Pakistani citizens dissatisfied with education system
تازہ ترین

پاکستان کے 60 فیصد شہری تعلیمی نظام سے غیر مطمئن

17 ستمبر , 2026
Bilawal Bhutto demands a National Assembly debate on Mohsin Naqvi's 'system fail' statement.
تازہ ترین

بلاول بھٹو کا محسن نقوی کے ’سسٹم فیل‘ بیان پر قومی اسمبلی میں بحث کا مطالبہ

9 ستمبر , 2026
اگلی خبر
سرد جنگ کے دور کے امریکی F-104 لڑاکا طیارے ہائپرسونک میزائل لے کر اڑیں گے

سرد جنگ کے دور کے امریکی F-104 لڑاکا طیارے ہائپرسونک میزائل لے کر اڑیں گے

یہ بھی پڑھیں

بانی پی ٹی آئی کی صحت اور علاج بنیادی حق ہے، بیرسٹر گوہر

بانی پی ٹی آئی کی صحت اور علاج بنیادی حق ہے، بیرسٹر گوہر

17 نومبر , 2026
نارتھروپ گرومین اور ہرمئیس کے درمیان تیز رفتار خودکار فوجی طیاروں کی تیاری کے لیے شراکت داری

نارتھروپ گرومین اور ہرمئیس کے درمیان تیز رفتار خودکار فوجی طیاروں کی تیاری کے لیے شراکت داری

17 نومبر , 2026
سرد جنگ کے دور کے امریکی F-104 لڑاکا طیارے ہائپرسونک میزائل لے کر اڑیں گے

سرد جنگ کے دور کے امریکی F-104 لڑاکا طیارے ہائپرسونک میزائل لے کر اڑیں گے

17 نومبر , 2026
The system did not collapse; it was made to collapse. The system needs a political reset — Bilawal Bhutto Zardari.

سسٹم تباہ نہیں ہوا، تباہ کروایا گیا،سسٹم کو سیاسی ری سیٹ کی ضرورت ہے، بلاول بھٹو زرداری

17 نومبر , 2026
Zahran Mamdani's anti-inflation rhetoric is popular during the US midterm elections

امریکا کے وسط مدتی انتخابات  کے دوران  ظہران ممدانی کا مہنگائی کے خلاف بیانیہ مقبول

17 نومبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔