منگل , 17 نومبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

جماعت اسلامی کے احتجاج کے بعد پیٹرول 80 روپے اور ڈیزل 32 روپے سستا ہوا ، حافظ نعیم الرحمان

6 گھنٹے پہلے
A A
Following Jamaat-e-Islami's protest, the price of petrol has been reduced by 80 rupees and diesel by 32 rupees, says Hafiz Naeem-ur-Rehman.
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کے باعث عوام کی مشکلات بڑھ گئی ہیں، آٹا انتہائی مہنگے داموں فروخت ہو رہا ہے جبکہ گندم کی قیمت 5800 روپے فی من تک پہنچ چکی ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کسانوں سے گندم زیادہ سے زیادہ 3500 روپے فی من خریدی گئی، لیکن یہی گندم مارکیٹ میں 5800 روپے تک فروخت ہو رہی ہے۔ سوال یہ ہے کہ درمیان میں کون لوگ فائدہ اٹھا رہے ہیں؟ فلور ملز ایسوسی ایشن بھی متعدد مرتبہ شکایت کر چکی ہے کہ اسے انتہائی خراب معیار کی گندم فراہم کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فروری میں جنگ شروع ہونے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تو حکومت نے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کے ساتھ لیوی میں اضافہ کردیا۔ ان کے بقول پیٹرول 458 روپے اور ڈیزل 500 روپے فی لیٹر تک پہنچا دیا گیا، تاہم جماعت اسلامی کے احتجاج کے بعد پیٹرول 80 روپے اور ڈیزل 32 روپے سستا ہوا۔حافظ نعیم الرحمان نے دعویٰ کیا کہ وزرا خود پیٹرول کی قیمت ایک ہزار روپے فی لیٹر تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کر رہے تھے، جبکہ اس صورتحال سے حکومت اور ریفائنریز کی آمدن میں اضافہ ہو رہا تھا۔امیر جماعت اسلامی نے شوگر ملز کے حوالے سے الزام عائد کیا کہ زرداری، شریف اور ترین خاندانوں کی شوگر ملز ہیں اور حکومتیں کسی کی بھی ہوں، بااثر کاروباری گروہ اپنا اثر و رسوخ برقرار رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی کی درآمد اور برآمد کا مطالبہ بھی یہی گروہ کرتے ہیں اور منظوری بھی انہی کے مطالبے پر دی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کے باعث ملک میں آٹا درآمد کرنا پڑ رہا ہے، جبکہ 15 نومبر کی ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود گنے کی کرشنگ شروع نہیں ہوسکی۔ ان کے مطابق کسانوں کو باردانہ نہیں ملتا، پیداواری اخراجات پورے نہیں ہوتے اور عوام کو آٹا اور روٹی مہنگے داموں خریدنا پڑ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنا گاؤں پروگرام‘‘ شروع کرنے کا فیصلہ

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک کی مجموعی زراعت کی ترقی کی شرح پہلے 6.54 فیصد تھی، جو حکومت کی اپنی رپورٹ کے مطابق کم ہو کر 0.4 فیصد رہ گئی ہے۔ کھاد بھی مہنگے داموں مل رہی ہے اور حکومتی پالیسیوں کے باعث زرعی شعبہ مشکلات کا شکار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دس برس کے دوران کپاس کی فصل میں 60 فیصد تک کمی آچکی ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی بھی کہہ چکے ہیں کہ کپاس کے کھیتوں کی جگہ ہاؤسنگ سوسائٹیاں بن رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت عملی اقدامات کے بجائے تقریبات اور تصویری سرگرمیوں تک محدود ہے، جبکہ کسان اور عام شہری مہنگائی کا بوجھ برداشت کر رہے ہیں۔

موضوعات : deiselhafiznaeemjamateislamipetrol
ShareSend

متعلقہ خبریں

Why the tax burden on small vehicles Taxes on large vehicles and imports should be increased, says Hafiz Naeem-ur-Rehman.
تازہ ترین

چھوٹی گاڑیوں پر ٹیکس کا بوجھ کیوں؟ بڑی گاڑیوں اور درآمدات پر ٹیکس بڑھایا جائے، حافظ نعیم الرحمان

11 نومبر , 2026
Decision to further reduce transport fares as petroleum products become cheaper
تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے پر ٹرانسپورٹ کرایوں میں مزید کمی کا فیصلہ

11 نومبر , 2026
Significant progress between the government and Jamaat-e-Islami regarding relief on the petroleum levy; key terms of the agreement have been finalized.
تازہ ترین

پیٹرولیم لیوی میں ریلیف پر حکومت اور جماعت اسلامی میں اہم پیش رفت، معاہدے کے بنیادی نکات طے پاگئے

11 نومبر , 2026
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
پاکستان

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

11 نومبر , 2026
The final round of negotiations between the government and Jamaat-e-Islami will take place today, says Liaquat Baloch.
تازہ ترین

حکومت اور جماعت اسلامی کے مذاکرات کا آج فائنل راؤنڈ ہوگا، لیاقت بلوچ

10 نومبر , 2026
It has become a routine for Jamaat-e-Islami for Hafiz Naeem to appear in the media at 11 AM, says Sadia Javed.
تازہ ترین

حافظ نعیم صبح 11 بجے میڈیا پر آنا جماعت اسلامی کا معمول بن گیا، سعدیہ جاوید

7 نومبر , 2026
اگلی خبر
Advanced automated turret ready to destroy attacking drones

حملہ آور ڈرونز کو تباہ کرنے کے لیے جدید خودکار برج تیار

یہ بھی پڑھیں

بانی پی ٹی آئی کی صحت اور علاج بنیادی حق ہے، بیرسٹر گوہر

بانی پی ٹی آئی کی صحت اور علاج بنیادی حق ہے، بیرسٹر گوہر

17 نومبر , 2026
نارتھروپ گرومین اور ہرمئیس کے درمیان تیز رفتار خودکار فوجی طیاروں کی تیاری کے لیے شراکت داری

نارتھروپ گرومین اور ہرمئیس کے درمیان تیز رفتار خودکار فوجی طیاروں کی تیاری کے لیے شراکت داری

17 نومبر , 2026
سرد جنگ کے دور کے امریکی F-104 لڑاکا طیارے ہائپرسونک میزائل لے کر اڑیں گے

سرد جنگ کے دور کے امریکی F-104 لڑاکا طیارے ہائپرسونک میزائل لے کر اڑیں گے

17 نومبر , 2026
The system did not collapse; it was made to collapse. The system needs a political reset — Bilawal Bhutto Zardari.

سسٹم تباہ نہیں ہوا، تباہ کروایا گیا،سسٹم کو سیاسی ری سیٹ کی ضرورت ہے، بلاول بھٹو زرداری

17 نومبر , 2026
Zahran Mamdani's anti-inflation rhetoric is popular during the US midterm elections

امریکا کے وسط مدتی انتخابات  کے دوران  ظہران ممدانی کا مہنگائی کے خلاف بیانیہ مقبول

17 نومبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔