تہران ( پاک ترک نیوز) ایران کا ایک اور بڑا سائنسی دعویٰ۔۔۔ دنیا کو حیران کرنے کی تیاری۔ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی مقامی ٹیکنالوجی سے پہلا جوہری انضمامی ری ایکٹر تیار کر رہا ہے۔۔۔ ایسا ری ایکٹر جس میں توانائی پیدا کرنے کا طریقہ سورج اور ستاروں جیسا ہوگا!کیا ایران واقعی مستقبل کی توانائی پر دسترس حاصل کرنے جا رہا ہے؟ کیا یہ ٹیکنالوجی دنیا کو تیل، گیس اور روایتی بجلی گھروں سے نجات دلا سکتی ہے؟ دیکھیے یہ رپورٹ!
دنیا میں جوہری ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک نیا دعویٰ۔۔۔ ایران نے مکمل مقامی مہارت سے اپنا پہلا جوہری انضمامی ری ایکٹر بنانے کا منصوبہ پیش کر دیا!ایرانی جوہری توانائی ادارے کے سربراہ محمد اسلامی کہتے ہیں کہ ایرانی سائنس دان اس منصوبے میں نمایاں پیش رفت کر چکے ہیں اور جلد ملک کا پہلا ٹوکامک نظام فعال کرنے کی امید ہے۔لیکن اس منصوبے کی اصل خاص بات کیا ہے؟یہ کوئی عام جوہری ری ایکٹر نہیں۔۔۔ بلکہ اس میں توانائی پیدا کرنے کے لیے وہی بنیادی عمل استعمال کیا جائے گا جو سورج اور دوسرے ستاروں کے اندر جاری رہتا ہے!اس ٹیکنالوجی کو جوہری انضمام کہا جاتا ہے۔۔۔ جس میں ہلکے ایٹمی مرکزوں کو آپس میں ملایا جاتا ہے اور اس عمل سے توانائی خارج ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں سرکاری آئل لائن سے کروڈ آئل چوری کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب، 5 ملزمان گرفتار
اس کے برعکس روایتی جوہری ری ایکٹروں میں بھاری ایٹمی مرکزوں کو توڑ کر توانائی حاصل کی جاتی ہے۔ٹوکامک نظام میں انتہائی طاقتور مقناطیسی میدانوں کے ذریعے ناقابلِ تصور حد تک گرم پلازما کو قابو میں رکھا جاتا ہے، تاکہ جوہری انضمام کا عمل ممکن بنایا جا سکے۔ماہرین کے مطابق یہ ٹیکنالوجی مستقبل میں کم کاربن اخراج کے ساتھ بڑی مقدار میں توانائی فراہم کر سکتی ہے۔۔ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک بھی کئی دہائیوں سے اس ٹیکنالوجی کو تجارتی پیمانے پر کامیاب بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، مگر اسے مسلسل اور قابلِ اعتماد بجلی کی پیداوار کے لیے استعمال کرنا اب بھی ایک بڑا سائنسی چیلنج ہے۔
ایران نے تاحال یہ نہیں بتایا کہ ری ایکٹر کتنی بجلی پیدا کرے گا، کہاں تعمیر ہوگا، اس پر کتنی لاگت آئے گی اور کب تک فعال ہو سکے گا۔اہم بات یہ ہے کہ جوہری انضمام کا یہ منصوبہ ایران کے یورینیم افزودگی پروگرام سے الگ ہے اور اسے جوہری ہتھیار بنانے کی پیش رفت قرار نہیں دیا جا سکتا۔اب سوال یہ ہے کہ کیا ایران واقعی سورج جیسی توانائی زمین پر پیدا کرنے میں کامیاب ہو جائے گا؟ اگر ایسا ہوا تو مستقبل میں دنیا کی توانائی کی سیاست بھی بدل سکتی ہے












