اسلام آباد(پاک ترک نیوز )نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے فورم کے تیسرے ایڈیشن کی کامیاب تکمیل کو قابلِ ستائش قرار دیا۔
نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فورم میں عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی شرکت پاکستان کے معدنی شعبے اور سرمایہ کاری کے مواقع پر بین الاقوامی اعتماد کی عکاس ہے۔
اسحاق ڈار نے فورم کے منتظمین کو کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ فورم کے دوران قائم ہونے والے روابط مستقبل میں بامعنی شراکت داری اور باہمی تعاون میں تبدیل ہوں گے۔











