سڈنی ( پاک ترک نیوز) سینڈ پیپر اسکینڈل کا تنازع ایک بار پھر شدت اختیار کرگیا۔۔۔ آسٹریلیا کے سابق اوپنر ڈیوڈ وارنر نے کرکٹ آسٹریلیا کی تحقیقات پر سوالات اٹھاتے ہوئے ادارے کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ڈیوڈ وارنر کا کہنا ہے کہ جہاں تک انہیں معلوم ہے، تحقیقات کے دوران آسٹریلوی باؤلرز جوش ہیزل ووڈ، مچل اسٹارک اور نیتھن لائن کے انٹرویوز ہی نہیں کیے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر باؤلرز سے پوچھ گچھ نہیں کی گئی تو کرکٹ آسٹریلیا کیسے دعویٰ کرسکتا ہے کہ انہیں گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا علم نہیں تھا؟
یہ بھی پڑھیں: بولرز کو پتہ ہوتا ہے گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ہوئی ہے ،وسیم اکرم
ڈیوڈ وارنر نے الزام لگایا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کرکٹ آسٹریلیا نے پہلے ہی طے کرلیا تھا کہ ذمہ داری کس پر عائد کرنی ہے۔سابق آسٹریلوی اوپنر کے مطابق تحقیقات ناقص تھیں اور اب یہ بیانیہ بنایا جا رہا ہے کہ باؤلرز کو معاملے کا علم نہیں تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسا لگتا ہے جیسے پورے معاملے کو چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے۔












