جمعہ , 13 نومبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home پاکستان

سندھ حکومت کا سرکاری گاڑیاں مرحلہ وار الیکٹرک وہیکلز پر منتقل کرنے کا فیصلہ

47 منٹس پہلے
A A
Sindh government decides to phase out government vehicles to electric vehicles
Share on Facebookwhatsapp

کراچی (پاک ترک نیوز)سندھ حکومت نے سرکاری محکموں میں استعمال ہونے والی روایتی گاڑیوں کو مرحلہ وار الیکٹرک گاڑیوں (ای وی) پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا، آئندہ سرکاری گاڑیوں کی خریداری میں الیکٹرک گاڑیوں کو ترجیح دی جائے گی۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے کفایت شعاری کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ، متعلقہ صوبائی سیکریٹریز اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں سرکاری اخراجات میں کمی، ایندھن کی بچت اور مختلف محکموں کی گاڑیوں کی ضروریات کا جائزہ لیا گیا، جبکہ محکمہ داخلہ، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ اور یونیورسٹیز و بورڈز کے لیے گاڑیوں کی خریداری کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ سرکاری وسائل کی بچت حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، ایسے اقدامات کیے جا رہے ہیں جن سے اخراجات کم کرنے کے ساتھ ماحول کا تحفظ بھی ممکن ہو۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل ای وی گاڑیوں کا ہے، حکومت سندھ چاہتی ہے کہ سرکاری ادارے بھی ماحول دوست ٹیکنالوجی اپنائیں اور روایتی ایندھن پر انحصار کم کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال سے ایندھن کے اخراجات اور سرکاری خزانے پر مالی بوجھ کم ہوگا، جبکہ مرحلہ وار منتقلی سے محکموں کے روزمرہ اخراجات میں بھی کمی لائی جاسکے گی۔

یہ بھی پڑھیں: مہربانی، ہمدردی اور حسنِ سلوک معاشرے میں محبت اور امن کے فروغ کا ذریعہ ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

اس موقع پر صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ روایتی گاڑیوں سے خارج ہونے والا دھواں شہری ماحول اور فضا کو متاثر کرتا ہے، بلدیاتی اداروں میں بھی الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

موضوعات : chngeelectricgovernmentvehiclessindhgovernment
ShareSend

متعلقہ خبریں

کوئی مواد دستیاب نہیں
اگلی خبر
Pakistan Minerals Investment Forum, attended by global investors and diplomatic representatives from various countries

پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم، عالمی سرمایہ کاروں اور مختلف ممالک کے سفارتی نمائندوں کی شرکت

یہ بھی پڑھیں

Major operations by security forces in Khyber Pakhtunkhwa, 43 terrorists killed in 48 hours

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے بڑے آپریشنز، 48 گھنٹوں میں 43 دہشت گرد ہلاک

13 نومبر , 2026
Pakistan Minerals Investment Forum, attended by global investors and diplomatic representatives from various countries

پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم، عالمی سرمایہ کاروں اور مختلف ممالک کے سفارتی نمائندوں کی شرکت

13 نومبر , 2026
Sindh government decides to phase out government vehicles to electric vehicles

سندھ حکومت کا سرکاری گاڑیاں مرحلہ وار الیکٹرک وہیکلز پر منتقل کرنے کا فیصلہ

13 نومبر , 2026
مہربانی، ہمدردی اور حسنِ سلوک معاشرے میں محبت اور امن کے فروغ کا ذریعہ ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

مہربانی، ہمدردی اور حسنِ سلوک معاشرے میں محبت اور امن کے فروغ کا ذریعہ ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

13 نومبر , 2026
Karachi Charges framed against Anmol, alias Pinky, and other accused in a narcotics case.

کراچی: منشیات کیس میں انمول عرف پنکی سمیت دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد

13 نومبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔