بدھ , 11 نومبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پنڈی ٹیسٹ: سری لنکا کا شاندار کم بیک، 404 رنز بنا کر پاکستان کی برتری کے قریب پہنچ گیا

18 منٹس پہلے
A A
پنڈی ٹیسٹ: سری لنکا کا شاندار کم بیک، 404 رنز بنا کر پاکستان کی برتری کے قریب پہنچ گیا
Share on Facebookwhatsapp

راولپنڈی (پاک ترک نیوز)راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل ختم ہو گیا، سری لنکا نے پہلی اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 404 رنز بنا لیے ہیں۔ مہمان ٹیم کو پاکستان کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 30 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی چھ وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

سری لنکا نے تیسرے دن کے کھیل کا آغاز ایک سو چودہ رنز تین کھلاڑی آؤٹ سے کیا۔ کمنڈو مینڈس 58 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جس کے بعد دھننجایا ڈی سلوا اور کپتان کوشل مینڈس نے پاکستانی بولرز کے خلاف بھرپور مزاحمت کی۔

دھننجایا ڈی سلوا 167 رنز جبکہ کوشل مینڈس 117 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔ دونوں بلے بازوں نے شاندار سنچریاں مکمل کرتے ہوئے سری لنکا کی پوزیشن مستحکم کر دی۔

پاکستان کی جانب سے تجربہ کار محمد عباس اور نوجوان بولر ثاقب خان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

یاد رہے کہ پاکستان نے پہلی اننگز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 434 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر کر دی تھی۔ چوتھے روز کھیل کا آغاز سری لنکا کی اننگز سے ہوگا، جہاں مہمان ٹیم پاکستان کی برتری ختم کرنے اور سبقت حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔

موضوعات : cricketpakistanpinditestsrilanka
ShareSend

متعلقہ خبریں

کے پی ایم جی کا پاکستان سے انخلا، مقامی شراکت داروں کا عالمی اکاؤنٹنگ فرم بنانے کا اعلان
تازہ ترین

کے پی ایم جی کا پاکستان سے انخلا، مقامی شراکت داروں کا عالمی اکاؤنٹنگ فرم بنانے کا اعلان

11 نومبر , 2026
پنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کی گرفت مضبوط،سری لنکا کے 114رنز پر 3کھلاڑی آؤٹ
تازہ ترین

پنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کی گرفت مضبوط،سری لنکا کے 114رنز پر 3کھلاڑی آؤٹ

10 نومبر , 2026
کراچی کا تباہ حال انفرااسٹرکچر، صنعتوں اور مزدوروں کو اربوں کا نقصان
پاکستان

کراچی کا تباہ حال انفرااسٹرکچر، صنعتوں اور مزدوروں کو اربوں کا نقصان

10 نومبر , 2026
Rawalpindi Test Pakistan declared their first innings at 434 runs.
تازہ ترین

راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان نے پہلی اننگز 434 رنز پر ڈیکلیئر کر دی

10 نومبر , 2026
Potential US presidential candidate Chris Van Hollen has special ties to Pakistan
تازہ ترین

امریکی صدارتی دوڑ کے ممکنہ امیدوار کرس وان ہولن  کا پاکستان سے خصوصی تعلق

9 نومبر , 2026
Pakistan’s services exports increase by 22.6 percent; IT sector plays a key role in the growth.
تازہ ترین

پاکستان کی خدمات کی برآمدات میں 22.6 فیصد اضافہ، آئی ٹی شعبے کا ترقی میں اہم کردار

9 نومبر , 2026

یہ بھی پڑھیں

پنڈی ٹیسٹ: سری لنکا کا شاندار کم بیک، 404 رنز بنا کر پاکستان کی برتری کے قریب پہنچ گیا

پنڈی ٹیسٹ: سری لنکا کا شاندار کم بیک، 404 رنز بنا کر پاکستان کی برتری کے قریب پہنچ گیا

11 نومبر , 2026
ایران سے ممکنہ خطرے کے خدشات، برطانیہ کے دوسرے امریکی فوجی اڈے سے بھی 12 سے زائد طیارے منتقل

ایران سے ممکنہ خطرے کے خدشات، برطانیہ کے دوسرے امریکی فوجی اڈے سے بھی 12 سے زائد طیارے منتقل

11 نومبر , 2026
کے پی ایم جی کا پاکستان سے انخلا، مقامی شراکت داروں کا عالمی اکاؤنٹنگ فرم بنانے کا اعلان

کے پی ایم جی کا پاکستان سے انخلا، مقامی شراکت داروں کا عالمی اکاؤنٹنگ فرم بنانے کا اعلان

11 نومبر , 2026
سائنس کی دنیا میں حیرت انگیز پیش رفت

سائنس کی دنیا میں حیرت انگیز پیش رفت

11 نومبر , 2026
Kohat Police van heading for an operation against illegal mining comes under fire; 6 personnel martyred.

کوہاٹ : غیرقانونی مائننگ کیخلاف آپریشن کیلئے جانے والی پولیس وین پر فائرنگ، 6 اہلکار شہید

11 نومبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In