اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ایک بڑی سیاسی جماعت کو مسلسل دیوار سے لگایا جا رہا ہے، ہمارے لیے الگ قانون ہے اور پاکستان کے لیے الگ قانون ہے۔
عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آج ستائیسویں مرتبہ اس عدالت میں انصاف کے حصول کے لیے آئے ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو ناحق جیل میں رکھا گیا ہے، پاکستان کی تاریخ میں خواتین کے ساتھ ایسا سلوک نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: نیند پوری پھر بھی جسم ٹوٹتا ہے؟یہ خطرے کی گھنٹی تو نہیں؟
نئے سسٹم کے قیام سے متعلق سوال پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ نئے اور پرانے تمام سسٹم ناکام ہوچکے ہیں۔اٹھائیسویں آئینی ترمیم سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ انہیں معلوم نہیں کہ اس میں کیا شامل کیا جا رہا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ گزشتہ ایک سال سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں بند ہیں، جبکہ موجودہ پارلیمنٹ نے بھی بہت سے متنازع فیصلے کیے ہیں۔












