ڈسکہ ( پاک ترک نیوز) ڈسکہ میں مہندی کی تقریب کے دوران پیش آنے والے حادثے کے مقدمے میں ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کو عبوری ضمانت مل گئی، عدالت نے 10 نومبر تک گرفتاری سے عبوری ریلیف دے دیا۔ذرائع کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج محمد عرفان نسیم تارڑ نے مسٹر پتلو کی عبوری ضمانت منظور کی۔ ٹک ٹاکر مسٹر پتلو ویل چیئر پر مقامی عدالت میں پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: دم کے بل اڑنے والا جنگی ڈرون
واضح رہے کہ مہندی کی تقریب کے دوران پیش آنے والے حادثے میں دو افراد جاں بحق ہوئے تھے۔












