واشنگٹن (پاک ترک نیوز)امریکی فضائیہ کے جدید تربیتی جیٹ کے ایجیکشن سسٹم کا اہم تجربہ مکمل، کئی سال کی تاخیر کے بعد طیارے کی سروس میں شمولیت کی راہ ہموار ہونے لگی۔
امریکی فضائیہ کے جدید تربیتی طیارے ٹی 7 اے ریڈ ہاک نے اپنے ایمرجنسی ایجیکشن سسٹم سے متعلق اہم سنگِ میل عبور کرلیا ہے۔ یہ پیش رفت بوئنگ اور سویڈش کمپنی ساب کے مشترکہ منصوبے کے لیے اہم قرار دی جارہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ کامیابی کئی سال کی تاخیر اور تکنیکی مشکلات کے بعد سامنے آئی ہے۔ نئے تجربے سے ٹی 7 اے طیارے کو امریکی فضائیہ میں سروس کے لیے تیار کرنے کی جانب پیش رفت ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی جوہری میزائل کے وارہیڈ کی حفاظت کرنے والے جدید ری انٹری وہیکل کا کامیاب تجربہ
تاہم منصوبے میں تاخیر کے اثرات اب بھی ساب کی مالی صورتحال پر پڑ رہے ہیں، جبکہ طیارے کی عملی سروس میں شمولیت کے لیے مزید مراحل مکمل کرنا باقی ہیں۔











