کراچی(پاک ترک نیوز ) ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد سونا مزید مہنگا ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت میں 9 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 8 ہزار 230 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے تک پہنچ گئی۔
صرف دو روز کے دوران ایک تولہ سونا 23 ہزار 500 روپے جبکہ 10 گرام سونا 20 ہزار 147 روپے مہنگا ہو چکا ہے۔
دوسری جانب عالمی گولڈ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 96 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 131 ڈالر کا ہو گیا۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ ایک تولہ چاندی 100 روپے مہنگی ہو کر 5 ہزار 763 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 85 روپے اضافے سے 4 ہزار 940 روپے کی ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں چاندی کی فی اونس قیمت بھی ایک ڈالر اضافے کے بعد 52.85 ڈالر تک پہنچ گئی۔












