جمعرات , 5 نومبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

الیکشن میں ہار ،ٹرمپ کا اب کیا بنے گا؟

14 منٹس پہلے
A A
Defeat in the election—what now for Trump
Share on Facebookwhatsapp

واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) امریکا کے مڈٹرم انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کو بڑا سیاسی دھچکا لگ گیا۔ ری پبلکن پارٹی سینیٹ اور ایوانِ نمائندگان، دونوں میں اکثریت کھو بیٹھی۔۔۔ اور یوں ٹرمپ کے لیے صدارت کے آخری دو سال میں قانون سازی اور حکومتی فیصلے کرنا ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے۔لیکن سوال یہ ہے کہ اب ٹرمپ کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا؟سب سے پہلے بات کرتے ہیں قانون سازی کی۔ امریکی کانگریس کے دونوں ایوانوں میں ڈیموکریٹس کی اکثریت کے باعث ٹرمپ کے نئے قوانین، ٹیکس پالیسی اور بجٹ تجاویز کی منظوری مشکل ہو جائے گی۔ ڈیموکریٹس ان کے کئی منصوبوں کو روک سکتے ہیں، جبکہ حکومتی اخراجات اور قرض کی حد پر بھی سیاسی کشمکش بڑھ سکتی ہے۔

دوسرا بڑا محاذ ہوگا تحقیقات کا۔ ایوانِ نمائندگان کی کمیٹیوں کو انتظامیہ کے معاملات کی تحقیقات، سرکاری حکام کو طلب کرنے اور دستاویزات حاصل کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی، ایران جنگ، تجارتی محصولات اور حکومتی فیصلے سخت سوالات کی زد میں آ سکتے ہیں۔تیسرا مسئلہ اہم سرکاری عہدوں پر تقرریوں کا ہوگا۔ سینیٹ کی منظوری کے بغیر ٹرمپ اپنے نامزد کئی اہم عہدیداروں اور ججوں کی تقرری نہیں کرا سکیں گے۔لیکن یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ کسی امریکی صدر کو مڈٹرم انتخابات میں ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ہو۔انیس سو چورانوے میں صدر بل کلنٹن کی ڈیموکریٹک پارٹی نے کانگریس کے دونوں ایوانوں میں اکثریت کھو دی۔ دو ہزار دس میں باراک اوباما کی جماعت کو ایوانِ نمائندگان میں 63 نشستوں کا نقصان ہوا، جبکہ دو ہزار اٹھارہ میں خود ٹرمپ کی ری پبلکن پارٹی نے ایوانِ نمائندگان کی 41 نشستیں گنوا دیں۔

صدر جو بائیڈن کو بھی دو ہزار بائیس میں ایوانِ نمائندگان میں اکثریت سے محروم ہونا پڑا، تاہم ڈیموکریٹس نے سینیٹ میں اپنی برتری برقرار رکھی۔ان مثالوں سے واضح ہوتا ہے کہ کانگریس میں اکثریت کھونا امریکی صدر کے لیے قانون سازی اور حکومتی امور میں بڑی رکاوٹ بن سکتا ہے۔ ڈیموکریٹس ایوانِ نمائندگان میں مواخذے کی کارروائی بھی شروع کر سکتے ہیں، تاہم صدر کو عہدے سے ہٹانے کے لیے سینیٹ میں دو تہائی اکثریت درکار ہوتی ہے۔ صرف کانگریس کا کنٹرول حاصل کرنا صدر کو ہٹانے کے لیے کافی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جو بھی ایران سے ٹکرائے گا، قیمت چکائے گا،محسن رضائی

لیکن یاد رہے، ٹرمپ اب بھی صدر رہیں گے، ان کے پاس ویٹو کا اختیار اور کئی انتظامی فیصلے کرنے کی طاقت موجود ہے۔ ٹرمپ کے پاس صدارتی ویٹو اور انتظامی اختیارات بدستور موجود رہیں گے، اس لیے یہ کہنا درست نہیں کہ ان کی حکومت ختم ہو گئی ہے۔ البتہ اب انہیں ہر بڑے فیصلے پر کانگریس کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

موضوعات : donadltrumpelecationmidterm
ShareSend

متعلقہ خبریں

Iran war led to Republicans' electoral defeat, Trump admits
تازہ ترین

ایران جنگ ری پبلکنز کی انتخابی شکست کی وجہ بنی، ٹرمپ کا اعتراف

5 نومبر , 2026
Crude oil prices drop sharply in global markets after US midterm election results
اہم ترین 2

امریکی مڈٹرم انتخابات کے نتائج کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

5 نومبر , 2026
US Midterm Elections Ilhan Omar elected as a member of Congress for the fifth time
تازہ ترین

امریکی وسط مدتی انتخابات، الہان عمر پانچویں بار کانگریس کی رکن منتخب

4 نومبر , 2026
President Trump signals an end to financial aid to Israel by the end of this year.
تازہ ترین

صدر ٹرمپ کا رواں سال کے اختتام پر اسرائیل کی مالی امداد بند کرنے کا عندیہ

4 نومبر , 2026
Democrats take lead in US midterm elections
تازہ ترین

امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کو برتری حاصل

4 نومبر , 2026
The midterm elections in the US are just a few hours away.
تازہ ترین

امریکا میں مڈٹرم انتخابات چند گھنٹے کی دوری پر

3 نومبر , 2026
اگلی خبر
Ishaq Dar and Saudi Foreign Minister contact, discuss regional situation

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

یہ بھی پڑھیں

Ishaq Dar and Saudi Foreign Minister contact, discuss regional situation

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

5 نومبر , 2026
Defeat in the election—what now for Trump

الیکشن میں ہار ،ٹرمپ کا اب کیا بنے گا؟

5 نومبر , 2026
Whoever clashes with Iran will pay the price — Mohsen Rezaei

جو بھی ایران سے ٹکرائے گا، قیمت چکائے گا،محسن رضائی

5 نومبر , 2026
Iran war led to Republicans' electoral defeat, Trump admits

ایران جنگ ری پبلکنز کی انتخابی شکست کی وجہ بنی، ٹرمپ کا اعتراف

5 نومبر , 2026
The Iran war cost the Republicans the Senate, says JD Vance.

ایران جنگ نے ری پبلکنز سے سینیٹ چھین لی، جے ڈی وینس

5 نومبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔