پشاور( پاک ترک نیوز )ٹیکسلا سے پشاور جانے والی ہائی ایس وین حادثے کا شکار ہو گئی ،حادثے میں وین میں سوار تین افراد جاں بحق، 10 زخمی ہو گئے ،
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے تمام 10افراد کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ ہائی ایس وین کا پچھلا ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا۔












