پیر , 26 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پاکستان اور امریکہ کا توانائی تعاون بڑھانے پر اتفاق

2 گھنٹے پہلے
A A
Pakistan, US agree to increase energy cooperation
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) پاکستان اور امریکہ نے توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے اور طویل مدتی توانائی سلامتی کے لیے مشترکہ مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا ہے۔وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے ملاقات کی، جس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے تناظر میں پاکستان کی توانائی سلامتی، ایندھن کی بلاتعطل فراہمی اور امریکی کمپنیوں کے لیے سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے کہا کہ امریکہ پاکستان کی توانائی ضروریات پوری کرنے کے لیے قریبی تعاون کا خواہاں ہے۔ پاکستان میں امریکی کمپنیوں کے لیے کاروباری مواقع پیدا کرنا ضروری ہے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان طویل مدتی توانائی فراہمی کے معاہدے باہمی طور پر مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔ملاقات میں پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) اور پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) کے منیجنگ ڈائریکٹرز کی جانب سے امریکی کمپنیوں کی ایل این جی فراہمی میں دلچسپی کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ امریکی ناظم الامور نے ایندھن کی فراہمی کی صورتحال مؤثر انداز میں سنبھالنے پر پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے امریکی ناظم الامور کو توانائی ضروریات کے تحفظ کے لیے پاکستان کے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی توانائی ضروریات کو محفوظ بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔ دونوں ممالک کی ٹیمیں توانائی کے شعبے میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ہارون اختر کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی کی ملاقات

علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ریفائنریوں کو جدید بنانے کے منصوبے امریکی مالیاتی اداروں کے لیے سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے امریکی کمپنیوں کو پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے معدنیاتی شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں۔وفاقی وزیر پٹرولیم نے کہا کہ امریکی تعاون اور دوطرفہ روابط کا فروغ پاکستان کی طویل مدتی توانائی سلامتی کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔ انہوں نے توانائی کے شعبے میں امریکی تعاون پر اظہارِ تشکر بھی کیا۔

موضوعات : eenrgypakistan
ShareSend

متعلقہ خبریں

The mysterious valley of Pakistan where fairies are still asked about the future
تازہ ترین

پاکستان کی پراسرار وادی جہاں آج بھی پریوں سے پوچھا جاتا ہے مستقبل

26 اکتوبر , 2026
ایران آج ترکیہ ،پاکستان ،سعودی حکام کی میز بانی کر رہا ہے ،اسماعیل بقائی
اہم ترین 2

ایران آج ترکیہ ،پاکستان ،سعودی حکام کی میز بانی کر رہا ہے ،اسماعیل بقائی

26 اکتوبر , 2026
پاکستان کی ثالثی میں امریکا سے مذاکرات بحال کرنے کے لیے تیار ہیں، ایرانی سفیر
تازہ ترین

پاکستان کی ثالثی میں امریکا سے مذاکرات بحال کرنے کے لیے تیار ہیں، ایرانی سفیر

25 اکتوبر , 2026
Pakistan strongly condemns the terrorist attack in the Al-Karak region of Jordan.
تازہ ترین

پاکستان کی اردن کے علاقے الکرک میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

24 اکتوبر , 2026
IMF sounds alarm bell for Pakistan
تازہ ترین

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

23 اکتوبر , 2026
پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کے دفاعی تعاون کے معاہدے پر دستخط
اہم ترین 3

پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کے دفاعی تعاون کے معاہدے پر دستخط

21 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
Gilgit-Baltistan 50% subsidy for farmers on certified wheat seeds

گلگت بلتستان ،کسانوں کے لیے گندم کے تصدیق شدہ بیج پر 50 فیصد سبسڈی

یہ بھی پڑھیں

Pakistan, China spokespersons agree to promote dialogue, strategic contacts and media cooperation

پاکستان اور چین کے ترجمانوں کے مذاکرات، اسٹریٹجک رابطوں اور میڈیا تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

26 اکتوبر , 2026
Gilgit-Baltistan 50% subsidy for farmers on certified wheat seeds

گلگت بلتستان ،کسانوں کے لیے گندم کے تصدیق شدہ بیج پر 50 فیصد سبسڈی

26 اکتوبر , 2026
Pakistan, US agree to increase energy cooperation

پاکستان اور امریکہ کا توانائی تعاون بڑھانے پر اتفاق

26 اکتوبر , 2026
Special committee led by Haroon Akhtar meets with Punjab Chief Minister Maryam Nawaz

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ہارون اختر کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی کی ملاقات

26 اکتوبر , 2026
State Bank sets interest rate at 12 percent, an increase of 50 basis points.

اسٹیٹ بینک نے شرح سود 12 فیصد کر دی، 50 بیسس پوائنٹس کا اضافہ

26 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔