کراچی (پاک ترک نیوز)اسٹیٹ بینک آف پاکستان آج نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا، شرح سود میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد مانیٹری پالیسی کے فیصلے اور اس کی وجوہات سے متعلق پریس کانفرنس کریں گے۔
معاشی ماہرین کے مطابق شرح سود میں 50 سے 100 بیسس پوائنٹس اضافے کا امکان ہے، جبکہ اس وقت پالیسی ریٹ 11.5 فیصد کی سطح پر ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے دباؤ کے باعث اسٹیٹ بینک شرح سود بڑھانے کا فیصلہ کر سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی ساہیوال آمد، چودھری محمد اشرف اور ملک ندیم کامران کے اہلِ خانہ سے اظہار تعزیت
دوسری جانب مانیٹری پالیسی کے فیصلے پر کاروباری حلقوں کی نظریں مرکوز ہیں۔ شرح سود میں ممکنہ اضافے سے کاروباری سرگرمیوں، سرمایہ کاری اور قرضوں کی لاگت پر اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔
بزنس کمیونٹی نے معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور کاروباری لاگت میں کمی کے لیے شرح سود سنگل ڈیجٹ میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔










