جمعہ , 23 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

امریکی صدر ٹرمپ کی برکس کے حامی ممالک کو 10 فیصد اضافی ٹیکس لگانے کی دھمکی

1 سال پہلے
A A
امریکی صدر ٹرمپ کی برکس کے حامی ممالک کو 10 فیصد اضافی ٹیکس لگانے کی دھمکی
Share on Facebookwhatsapp

واشنگٹن(آئی پاک ٹی وی ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ جو ممالک برکس کی امریکا مخالف پالیسیوں کی حمایت کریں گے، ان پر 10 فیصد اضافی ٹیرف یعنی درآمدی ٹیکس عائد کیا جائے گا، کسی ملک کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ جو بھی ملک برکس کی امریکا مخالف پالیسیوں کے ساتھ کھڑا ہوگا، اس پر 10 فیصد اضافی ٹیرف لاگو ہوگا اور اس پالیسی میں کوئی استثنا نہیں ہوگا۔
ٹرمپ کا یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب برکس میں شامل ترقی پذیر ممالک برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں ایک سربراہی اجلاس کے لیے جمع ہوئے ہیں۔
برکس میں برازیل، روس، بھارت، چین، جنوبی افریقہ، سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات، ایتھوپیا، انڈونیشیا اور ایران شامل ہیں، یہ گروپ خود کو عالمی جنوب کے ممالک کے لیے ایک سیاسی و سفارتی رابطہ فورم قرار دیتا ہے جو مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے لیے قائم کیا گیا ہے۔
چینی صدر شی جن پنگ نے اس اجلاس میں شرکت کے لیے اپنی جگہ وزیر اعظم لی کیانگ کو بھیجا جبکہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے آن لائن شرکت کی۔
امریکی صدر ٹرمپ نے تصدیق کی کہ امریکا آج سے مختلف ممالک کو خطوط بھیجنا شروع کرے گا جن میں ہر ملک کے لیے مخصوص ٹیرف کی شرح اور تجارتی معاہدوں کی تفصیلات درج ہوں گی۔
یاد رہے کہ برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں ابھرتی معیشتوں کی تنظیم برکس کے اجلاس میں گزشتہ روز رکن ممالک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیرف پالیسیوں کو غیر ذمہ دارانہ اور عالمی معیشت کے لیے خطرہ قرار دیا۔
اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ یکطرفہ ٹیرف اور نان ٹیرف اقدامات عالمی تجارت کو بگاڑ رہے ہیں اور عالمی تجارتی تنظیم کے اصولوں کے منافی ہیں۔
برکس نے امریکی ٹیرف پالیسی کو غیر قانونی اور من مانی قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ یہ اقدامات نہ صرف عالمی تجارت کو مزید محدود کریں گے بلکہ عالمی سپلائی چین کو بھی نقصان پہنچائیں گے اور بین الاقوامی معاشی سرگرمیوں میں غیر یقینی صورتحال پیدا کریں گے۔
برکس میں 11 ابھرتی معیشتیں شامل ہیں جو دنیا کی نصف آبادی اور 40 فیصد عالمی معیشت کی نمائندگی کرتی ہیں، اس کے حالیہ اجلاس کے اعلامیہ میں ایران اور غزہ پر حملوں کی مذمت بھی کی گئی ہے۔

ShareSend

متعلقہ خبریں

Hidden camera hidden in glasses, causing a stir around the world
تازہ ترین

عینک میں چھپا خفیہ کیمرہ ،دنیا بھر میں کھلبلی

23 اکتوبر , 2026
The Saudi-led coalition forces destroyed two Houthi drones and announced the elimination of the threat to Riyadh.
تازہ ترین

سعودی اتحادی فوج نے حوثیوں کے 2ڈرونز تباہ کر دیئے،ریاض کیلئے خطرے کی صورتحال ختم کرنے کا اعلان

23 اکتوبر , 2026
The player auction for PSL 12 will be held on January 23; the decision was made during a meeting chaired by Mohsin Naqvi.
تازہ ترین

پی ایس ایل 12 کے لیے پلیئرز کا آکشن 23 جنوری کو ہوگا،محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ

23 اکتوبر , 2026
Begum Nusrat Bhutto was a courageous and compassionate political leader, and a symbol of resistance against dictatorship, says President Zardari.
پاکستان

بیگم نصرت بھٹو  بہادر،ہمدرد سیاسی رہنما ،آمریت کے خلاف مزاحمت کی علامت تھیں،صدر زرداری

23 اکتوبر , 2026
The 12th edition of the PSL will take place starting March 18.
تازہ ترین

پی ایس ایل کا 12واں ایڈیشن 18مارچ سے ہو گا

23 اکتوبر , 2026
Death toll from earthquake in China's Tibet rises to 16
تازہ ترین

چین میں زلزلہ،16افراد ہلاک ،وزیراعظم شہبازشریف کی مدد کی پیش کش

23 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد پہلی بار صیہونی طیاروں کا یمن میں بڑا فضائی حملہ

ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد پہلی بار صیہونی طیاروں کا یمن میں بڑا فضائی حملہ

یہ بھی پڑھیں

Hidden camera hidden in glasses, causing a stir around the world

عینک میں چھپا خفیہ کیمرہ ،دنیا بھر میں کھلبلی

23 اکتوبر , 2026
The Saudi-led coalition forces destroyed two Houthi drones and announced the elimination of the threat to Riyadh.

سعودی اتحادی فوج نے حوثیوں کے 2ڈرونز تباہ کر دیئے،ریاض کیلئے خطرے کی صورتحال ختم کرنے کا اعلان

23 اکتوبر , 2026
The player auction for PSL 12 will be held on January 23; the decision was made during a meeting chaired by Mohsin Naqvi.

پی ایس ایل 12 کے لیے پلیئرز کا آکشن 23 جنوری کو ہوگا،محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ

23 اکتوبر , 2026
Begum Nusrat Bhutto was a courageous and compassionate political leader, and a symbol of resistance against dictatorship, says President Zardari.

بیگم نصرت بھٹو  بہادر،ہمدرد سیاسی رہنما ،آمریت کے خلاف مزاحمت کی علامت تھیں،صدر زرداری

23 اکتوبر , 2026
The 12th edition of the PSL will take place starting March 18.

پی ایس ایل کا 12واں ایڈیشن 18مارچ سے ہو گا

23 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In