ریاض(پاک ترک نیوز)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں عائد کی گئی ایمرجنسی اور خطرے کی صورتحال ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ، جبکہ سعودی اتحادی افواج نے یمن سے سعودی عرب کے جنوبی علاقے کی جانب ان کے ہدف کی طرف بھیجے گئے 2 ڈرون طیاروں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔
ترجمان اتحادی افواج کے مطابق دونوں دشمن ڈرونز کو اپنے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی فضا میں کامیابی سے انٹرسیپٹ کر کے تباہ کیا گیا۔ دوسری جانب سعودی محکمہ شہری دفاع نے بھی ریاض شہر کے لیے الرٹ ختم ہونے کی تصدیق کی ہے، تاہم شہریوں اور غیر ملکی باشندوں کو احتیاطی تدابیر اور حفاظتی ہدایات پر عمل پیرا رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چین میں زلزلہ،16افراد ہلاک ،وزیراعظم شہبازشریف کی مدد کی پیش کش
اس سے قبل، حالات کی حساسیت کے پیش نظر شہری دفاع نے قومی ابتدائی وارننگ پلیٹ فارم کے ذریعے ریاض کے شہریوں کو فوری الرٹ جاری کیا تھا، جس میں لوگوں کو کھلی جگہوں، بالکونیوں، چھتوں اور شیشوں سے دور رہنے کی سخت ہدایت کی گئی تھی۔ حکام نے عوامی حفاظت کے پیش نظر غیر مصدقہ ویڈیوز اور افواہیں پھیلانے سے گریز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے صرف سرکاری اعلانات پر ہی اتکا کرنے کی تاکید کی ہے۔







