ہفتہ , 6 جون , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

لاہور ٹیسٹ : پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دیدی

8 مہینے پہلے
A A
لاہور ٹیسٹ : پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دیدی
Share on Facebookwhatsapp

لاہور(پاک ترک نیوز ) میزبان ٹیم پاکستان نے مہمان ٹیم جنوبی افریقہ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 93 رنز سے شکست دیدی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 277 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں پروٹیز کی پوری ٹیم 183 رنز ہی بنا سکی اور یوں قومی ٹیم نے میچ جیت کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹونی ڈی زورزی نے 16 اور ریان رکلٹن نے 29 رنز کیساتھ اننگز آگے بڑھانے کی کوشش کی۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے سکور آگے بڑھانے کی کوشش کامیاب نہ ہو سکی اور ڈی زورزی دن کے پہلے ہی اوور میں شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے بعدازاں نئے آنے والے بلے باز ٹرسٹن سٹبس بھی محض 2 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر سلمان آغا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
55 رنز کے مجموعی سکور پر ٹرسٹن سٹبس نعمان علی کا شکار بن گئے، ریان ریکلٹن اور ڈیوالڈ بریوس نے 73 رنز کی پارٹنرشپ کر کے اپنی ٹیم کو جیت کی کچھ امید دلائی تاہم ڈیوالڈ بریوس 54 رنز پر نعمان علی کی شاندار گیند پر بولڈ ہو گئے۔
ان کے آؤٹ ہونے کے بعد مجموعی سکور میں صرف 6 رنز کے اضافے کے بعد ریان ریکلٹن بھی 45 بنا کر پویلین لوٹ گئے اور کھانے کے وقفے کے بعد جنوبی افریقا کی وکٹیں یکے بعد دیگرے گرتی رہیں اور پوری ٹیم 183 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
دوسری اننگز میں پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور شاہین شاہ آفریدی نے 4،4 وکٹیں حاصل کیں، ساجد خان کے حصے میں 2 وکٹیں آئیں جبکہ نعمان علی نے میچ میں مجموعی طور پر 10 شکار کیے۔
اس سے قبل جنوبی افریقی ٹیم پہلی اننگز میں 269 پر آؤٹ ہو گئی تھی جس کے بعد پاکستان کو دوسری اننگز میں 109 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی۔
کھیل کے تیسرے دن جنوبی افریقی ٹیم پاکستان کے خلاف پہلی اننگز کے سکور 378 رنز کو اتارنے کے لیے جب میدان میں اتری تو اس کے 6 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے جبکہ 216 رنز بن چکے تھے۔
دن کا آغاز ٹونی ڈی ذورزی نے 81 اور سینورن متھوسوامی نے 6 رنز سے کیا، آج دن کا آغاز ہوتے ہی سینورن متھوسوامی 11 رنز بناکر ساجد خان کا شکار ہوگئے، ان کے بعد ٹونی ڈی ذورزی 104 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر اونچا شاٹ کھیلتے ہوئے شاہین آفریدی کے ہاتھوں میں کیچ تھما بیٹھے۔
ان کے بعد سنو ران متھو سوامی 11 رنز بنا کر ساجد خان کی گیند پر بلے کے باہری کنارے پر گیند لگنے کے سبب سلپ پر کھڑے سلمان علی آغا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، کگیسو ربادا بغیر کوئی رن بنائے ساجد خان کا شکار ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے 6 وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ ساجد خان نے 3 اور سلمان علی آغا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
دوسری اننگز میں پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں 93 رنز بنالے والے اوپننگ بیٹر امام الحق اس مرتبہ جلدی آؤٹ ہوئے، وہ سیموون ہارمر کی گیند پر باہر نکل کر روکنا چاہ رہے تھے مگر کامیاب نہ ہوسکے اور سٹمپس ہو گئے جبکہ پہلی اننگز میں 76 رنز بنانے والے کپتان شان مسعود صرف 7 رنز کا اضافہ کرسکے۔
پاکستان کی تیسری وکٹ 64 کے سکور پر گری اور عبداللہ شفیق 41 رنز بناکر آؤٹ ہو گئے جبکہ 119 سکور پر بابراعظم 42 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔
کریز پر موجود سعود شکیل بھی زیادہ مزاحمت نہ کر سکے اور 150 سکور پر 38 رنز پر اونچا شاٹ کھیلتے ہوئے باؤنڈری لائن پر کیچ آؤٹ ہو گئے جبکہ محمد رضوان بھی 14 رنز پر بولڈ ہوگئے۔
رضوان کے بعد آنے والے شاہین آفریدی بھی کچھ نہ کرسکے اور 151 کے مجموعی رنز پر صفر پر چلتے بنے، بعد ازاں آغا سلمان 4، نعمان علی 11 اور ساجد خان ایک رن بناکر چلتے بنے اور یوں پاکستان کی پوری ٹیم 167 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہو گئی اور پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 277 رنز کا ہدف دیا۔
277 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی جانب سے دوسری اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور کپتان ایڈن مارکرم 3 اور ویان مولڈر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، پاکستان کی جانب سے دونوں وکٹیں نعمان علی نے حاصل کیں۔

موضوعات : lahorenaumanalipakistanpakvssasajidkhan
ShareSend

متعلقہ خبریں

حکومت کا چھوٹے دکانداروں کے لیے فکس ٹیکس اسکیم لانے کا اعلان
اہم ترین

حکومت کا چھوٹے دکانداروں کے لیے فکس ٹیکس اسکیم لانے کا اعلان

5 جون , 2026
پاکستان ،امریکا میں بہترین شراکت داری ہے ،نیٹلی بیکر
اہم ترین 2

پاکستان ،امریکا میں بہترین شراکت داری ہے ،نیٹلی بیکر

4 جون , 2026
Pakistan is playing a roulette four-piece in these rigs, cis foreign office spokespeople
اہم ترین 2

پاکستان خطے میں امن کے لیے کردار ادا کر رہا ہے ،ترجمان دفتر خارجہ

4 جون , 2026
Turkish Foreign Minister gives a stern response to India over friendship with Pakistan
تازہ ترین

ترک وزیرخارجہ کا پاکستان سے دوستی پربھارت کو کرارا جواب

4 جون , 2026
Preparation of Rs 1.71 trillion federal budget for the next fiscal year 2026-27 completed
تازہ ترین

آئندہ مالی سال 2026-27کے 171کھرب روپے کےوفاقی بجٹ کی تیاری مکمل

2 جون , 2026
پاکستان ،آئی ایم ایف کے بجٹ مذاکرات مکمل ،تمام اہداف پر اتفاق
پاکستان

پاکستان ،آئی ایم ایف کے بجٹ مذاکرات مکمل ،تمام اہداف پر اتفاق

31 مئی , 2026
اگلی خبر
پاک آرمی نے برطانیہ میں منعقدہ کیمبرین پیٹرول ایکسرسائز 2025 میں گولڈ میڈل جیت لیا

پاک آرمی نے برطانیہ میں منعقدہ کیمبرین پیٹرول ایکسرسائز 2025 میں گولڈ میڈل جیت لیا

یہ بھی پڑھیں

Operation Blue Star completes 42 years, Sikh community still awaits justice

آپریشن بلیو سٹار کو 42 سال مکمل، سکھ برادری آج بھی انصاف کی منتظر

6 جون , 2026
Election campaign ends in Gilgit-Baltistan, polling to take place tomorrow

گلگت بلتستان میں انتخابی مہم ختم، پولنگ کل ہوگی

6 جون , 2026
Iran did not agree to ceasefire agreement, Donald Trump

ایران نے جنگ بندی معاہدے پر اتفاق نہیں کیا،ڈونلڈ ٹرمپ

6 جون , 2026
Petrol cheaper by Rs 4 per liter, diesel price unchanged

پٹرول 4روپے لٹر سستا ،ڈیزل کی قیمت برقرار

6 جون , 2026
دہلی میں جمخانہ کلب کی زمین سرکاری تحویل میں واپس، لاہور کا ایلیٹ کلب اب بھی 5 ہزار روپے سالانہ لیز پر قائم

دہلی میں جمخانہ کلب کی زمین سرکاری تحویل میں واپس، لاہور کا ایلیٹ کلب اب بھی 5 ہزار روپے سالانہ لیز پر قائم

5 جون , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔