لاہور( پاک ترک نیوز) سعودی عرب نے ایسا تعمیراتی شاہکار کھڑا کرنے کی دوڑ تیز کردی ہے جو آسمان کو ایک کلومیٹر کی بلندی پر چھونے والا ہے۔۔۔جدہ ٹاور نے 118 منزلیں مکمل کرلیں۔۔۔ اور اس کی بلندی پہنچ گئی 474 میٹر!ذرا تصور کیجیے۔۔۔زمین سے تقریباً آدھا کلومیٹر اوپر ایک عمارت۔۔۔اور یہ عمارت ابھی مکمل بھی نہیں ہوئی!یہ ہے سعودی عرب کا جدہ ٹاور۔۔۔جو تعمیر کے دوران ہی دنیا کی بلند ترین عمارتوں کی صف میں پہنچ گیا ہے۔118 منزلیں۔۔۔ 474 میٹر بلندی!یعنی جدہ ٹاور اس وقت نیویارک کے سینٹرل پارک ٹاور اور چین کے ووہان گرین لینڈ سینٹر کے برابر کھڑا ہے۔لیکن اصل حیرت ابھی باقی ہے۔۔۔
یہ بھی پڑھیں: سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن 7خارجی ہلاک
یہ ٹاور صرف 474 میٹر پر رکنے والا نہیں۔۔۔منصوبہ ہے کہ یہ ایک ہزار میٹر سے بھی زیادہ بلند ہوگا!یعنی دبئی کا 828 میٹر بلند برج خلیفہ بھی اس کے سامنے چھوٹا دکھائی دے سکتا ہے۔اگر یہ منصوبہ مکمل ہوگیا تو جدہ ٹاور برج خلیفہ سے کم از کم 172 میٹر زیادہ بلند ہوگا۔۔۔اور پھر دنیا میں سب سے اونچا کھڑے ہونے کا اعزاز۔۔۔سعودی عرب کے نام!لیکن ایک کلومیٹر بلند عمارت بنانا بچوں کا کھیل نہیں۔۔۔جتنی بلندی۔۔۔ اتنی ہی خطرناک ہوائیں!اسی لیے جدہ ٹاور کا ڈیزائن تین پروں جیسی شکل میں تیار کیا گیا ہے، جو بلندی کے ساتھ تبدیل ہوتا رہتا ہے تاکہ ہوا کے شدید دباؤ کو کم کیا جاسکے۔عمارت میں رہائشی یونٹس، دفاتر، ہوٹل، دکانیں اور ایک انتہائی بلند مشاہداتی مقام بھی ہوگا۔اور سب سے دلچسپ بات۔۔۔474 میٹر کا سفر مکمل ہوچکا۔۔۔ مگر ایک کلومیٹر کے آسمان کو چھونے کے لیے تقریباً آدھی چڑھائی ابھی باقی ہے!









