راولپنڈی ( پاک ترک نیوز) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے فتنۃ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق 9 اکتوبر 2026 کو شمالی وزیرستان کے علاقے میں فتنۃ الخوارج کے خلاف مؤثر کارروائی کی گئی۔ کارروائی میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق امریکی فوجی کی سزائے موت 3 دسمبر کو براہِ راست نشر کرنے کا اعلان
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عزمِ استحکام کے تحت جاری کارروائیوں کے دوران فتنۃ الخوارج کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے۔












