ہفتہ , 6 جون , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 2

مذہبی جماعت کا احتجاج، لاہور اور اسلام آباد کے تمام داخلی راستے دوسرے روز بھی بند

8 مہینے پہلے
A A
مذہبی جماعت کا احتجاج، لاہور اور اسلام آباد کے تمام داخلی راستے دوسرے روز بھی بند
Share on Facebookwhatsapp

لاہور، اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) مذہبی جماعت کے احتجاج پر لاہور اور اسلام آباد کے تمام داخلی راستے دوسرے روز بھی بند ہیں جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو گئے۔
تفصیلات کےمطابق لاہور میں داخلہ روکنے کیلئے سگیاں پل کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا، راوی پل کی شاہدرہ جانے والی سڑک پر بھی کنٹینر لگا دیا گیا، پرانے راوی سے لاہور کی طرف آنے والی سڑک بھی بند کر دی گئی۔
لاہور پریس کلب اورملحقہ علاقوں میں متعدد کنٹینرز موجود ہیں جس سے شہریوں کو ضروری کاموں کے سلسلے میں آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
لاہورسے اسلام آباد موٹروے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے، اسلام آباد سےلاہور آنے والی موٹروے بھی ٹریفک کے لیے بالکل بند ہے، لاہور داخلے کیلئے بابوصابو اورٹھوکرنیاز بیگ سے موٹروے پر انٹری بند ہے۔
اسلام آباد میں موٹروے پر آنے والے تمام راستے بند جبکہ لاہور میں اورنج لائن ٹرین سروس دوسرے روز بھی معطل ہے۔
وزیر آباد میں جی ٹی روڈ کو مولانا ظفر علی خان بائی پاس کے مقام پر رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کر دیا گیا، جی ٹی روڈ چناب ٹول پلازہ کے قریب کنٹینرز لگا کر سڑک کو آمدورفت کے لیے مکمل بند کردیا گیا۔
گجرات میں دریائے چناب پل کے قریب خندق کھود دی گئی، دریائے چناب پل پر ٹرک اور کنٹینر لگا کر لاہور اور اسلام آباد جانے والی ٹریفک مکمل طور پر بند کر دی گئی۔خانکی بیراج ٹول پلازہ پر بھی رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں جبکہ سیالکوٹ ائیرپورٹ جانے والے راستے بھی مکمل بند ہیں۔
پنجاب اور خیبرپختونخوا کو ملانے والی جی ٹی روڈ کو ٹریلر اور کنٹینر لگاکر بند کیا گیا ہے۔
جی ٹی روڈ پر کھاریاں اور سرائے عالمگیر کے مقامات پر بھی خندقیں کھود دی گئیں، خانپور ہزارہ میں سرحدی چوکی جنڈیال دوسرے روز بھی بند ہے۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ سے لاہور جانے والے تمام راستے بند ہیں،ایم فور موٹر وے لاہور کی جانب ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے اور شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی۔
سیالکوٹ کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی نفری تعینات ہے، ڈسکہ کے خارجی راستوں پر پولیس تعینات ہے، لاہور سیالکوٹ موٹر وے بند ہے۔
مذہبی جماعت کے مارچ کی کال پر جڑواں شہروں میں سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے۔
جڑواں شہروں کے داخلی و خارجی راستوں سمیت اندرون شہر کی متعدد سڑکیں بند ہیں، جڑواں شہروں میں موبائل انٹرنیٹ سروس تاحال معطل ہے، ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا۔
اسلام آباد میں چھوٹی گاڑیوں کیلئے مارگلہ روڈ کھولا گیا ہے، زیروپوائنٹ، سری نگرہائی وے، ڈی چوک، میریٹ چوک اور سرینہ چوک بھی بند ہے۔
شہر میں میٹرو بس سروس اور دیگر لوکل ٹرانسپورٹ بھی بند ہے، مری روڈ، جی ٹی روڈ اور موٹروے فتح جنگ انٹرچینج سے اسلام آباد کی جانب بند ہے، اڈیالہ روڈ فلائی اوور، پشاور روڈ، سرینا چوک، سواں پل بند ہے۔
مارگلہ پکٹ ٹیکسلا دونوں اطراف سے بند ہے، جی ٹی روڈ پر بائی پاس کلر سیداں روڈ مکمل بند ہے۔
موٹروے ایم ون پشاور کی جانب سے آنے والے راستہ مکمل بند ہے، فیض آباد انٹر چینج پر مری روڈ اور اسلام ایکسپریس وے بند ہے، شمس آباد میٹرو سٹیشن کے قریب ڈھوک کالا خان ٹرن بند ہے۔
دوسری جانب آئی جے پی روڈ سے راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان راستے مکمل بند ہیں، آئی جی پی روڈ پر ڈبل روڈ ٹرن، نیو کٹاریاں اور پنڈورا چونگی بند ہے، مری روڈ پر سکستھ روڈ چوک اور چاندنی چوک کنٹینرز لگاکر بند کر دیئے گئے۔
مری روڈ پر ناز سینما چوک، وارث خان چوک، کمیٹی چوک بند ہیں، مری روڈ سے اندرون شہر جانے کیلئے لیاقت باغ یوٹرن بھی بند ہے، مری روڈ پر مریڑ چوک یوٹرن، ڈی اے وی کالج روڈ چوک بند ہیں۔
راولپنڈی صدر کینٹ میں سوزوکی سٹینڈ اور حیدر روڈ بند ہے، کھنہ پل اور کری روڈ پر راولپنڈی اسلام آباد آمدورفت بند ہے، موٹروے چکری انٹرچینج پر راولپنڈی کی جانب آنے والا راستہ بند ہے، فتح جنگ ٹول پلازہ پر راولپنڈی کی طرف آنے والا راستہ بند ہے،
ٹھلیاں انٹرچینج پر راولپنڈی کی طرف آنے والا راستہ بند ہے، براہمہ انٹرچینج پر راولپنڈی کی طرف آنے والا راستہ بند ہے۔
واضح رہے کہ لاہور کے تعلیمی ادارے کل ہنگامی طور پر بند کر دیے گئے تھے، اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے بھی راستوں کی بندش کا اعلامیہ جاری کیا تھا جبکہ پبلک سروس کمیشن کے تحت ایس ڈی او پیرا کے امتحانات بھی ملتوی کر دیے گئے۔پنجاب یونیورسٹی کے زیراہتمام لا کے امتحانات بھی ملتوی ہو چکے ہیں۔
صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل و انٹرنیٹ سروس بھی معطل رہی۔

موضوعات : m1m2mallroadmotorwaysprotestrawalpindiroad
ShareSend

متعلقہ خبریں

تہران، ہزاروں افراد کا سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے حق میں مظاہرہ
اہم ترین 2

تہران، ہزاروں افراد کا سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے حق میں مظاہرہ

27 مئی , 2026
War against terrorism will continue, says Field Marshal
اہم ترین

دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی ،فیلڈ مارشل

21 مئی , 2026
Stopping the Global Samood flotilla is illegal, arrested workers should be released, Pakistan, world condemns
اہم ترین 3

گلوبل صمود فلوٹیلا کوروکنا غیر قانونی ،گرفتار کارکن رہا کیے جائیں ،پاکستان ،دنیا بھر کی مذمت

21 مئی , 2026
Jamaat-e-Islami to protest in Islamabad today against increase in petrol prices
تازہ ترین

پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف جماعت اسلامی آج اسلام آباد میں احتجاج کرےگی

15 مئی , 2026
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا بانی کی بہنوں کے ہمراہ دھرنا
پاکستان

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا بانی کی بہنوں کے ہمراہ دھرنا

12 مئی , 2026
Intelligence-Based Operation in Khyber Pakhtunkhwa, 5 Khawarij Killed
تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،5خوارج ہلاک

9 مئی , 2026
اگلی خبر
امیر بالاج قتل کیس کا مرکزی ملزم طیفی بٹ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

امیر بالاج قتل کیس کا مرکزی ملزم طیفی بٹ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

یہ بھی پڑھیں

Presidential reference on refugee seats in Azad Kashmir, Supreme Court reserves decision

آزاد کشمیر میں مہاجر نشستوں کا صدارتی ریفرنس ،سپریم کورٹ میں فیصلہ محفوظ

6 جون , 2026
Interior Minister Mohsin Naqvi to leave for Iran today

وزیر داخلہ محسن نقوی آج ایران روانہ ہوں گے

6 جون , 2026
24 seats, 396 candidates, power struggle in Gilgit-Baltistan

24نشستیں ،396امیدوار ،گلگت بلتستان میں اقتدار کی جنگ

6 جون , 2026
China takes another leap into space, sends 36 new satellites into orbit

چین کی خلا میں ایک اور چھلانگ ،36نئے سیٹلائٹس مدار میں پہنچا دیئے

6 جون , 2026
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz's farmer-friendly vision, model agriculture mall functional in 4 districts

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کسان دوست ویژن،4اضلاع میں ماڈل ایگریکلچر مال فنکشنل

6 جون , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔