راولپنڈی ( پلاک ترک نیوز) خیبرپختونخوا میں عزمِ استحکام وژن کے تحت سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی کی، جس کے دوران خوارج کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے ساتھ متعدد سرنگیں بھی تباہ کی گئیں، جبکہ بڑی مقدار میں بارودی مواد برآمد کیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران متعدد خارجی دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔سرچ آپریشن کے دوران برآمد کیے گئے دھماکا خیز مواد کو بم ناکارہ بنانے والے دستے کی مدد سے محفوظ طریقے سے ناکارہ بنا دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ بورڈ فرنچائز کرکٹ کے لیے افغان کھلاڑیوں کو این او سی دینے پر آمادہ
سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ عزمِ استحکام وژن کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور ملک میں پائیدار امن کے قیام کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔












