لندن (پاک ترک نیوز )انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے افغانستان کے ساتھ دو طرفہ کرکٹ نہ کھیلنے کے باوجود افغانستان پریمیئر لیگ کے لیے اپنے کھلاڑیوں کو اجازت نامہ جاری کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ افغانستان پریمیئر لیگ کے لیے اپنے کھلاڑیوں کو اجازت نامے جاری کرے گا۔
افغانستان پریمیئر لیگ 27 دسمبر سے شروع ہوگی، جبکہ کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 24 اکتوبر کو ہوگی۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق انگلینڈ کے دو مرکزی معاہدہ یافتہ کھلاڑیوں سمیت متعدد کھلاڑی افغانستان پریمیئر لیگ کے لیے رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق افغانستان پریمیئر لیگ عالمی کرکٹ کونسل سے منظور شدہ ہونے کے باعث انگلینڈ کے کھلاڑیوں کو دیگر منظور شدہ فرنچائز لیگز کی طرح اس لیگ میں شرکت کے لیے اجازت نامے جاری کیے جائیں گے۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ افغانستان کے ساتھ دو طرفہ سیریز نہیں کھیلتا، جس کی بنیادی وجہ افغانستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کا نہ ہونا بتائی جاتی ہے۔











