ڈیرہ اسماعیل خان (پاک ترک نیوز )ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں مبینہ خودکش دھماکے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے والی ایمبولینس پر فائرنگ سے 2 ریسکیو اہلکار شہید ہوگئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے والی ایمبولینس کو نشانہ بنایا۔
ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کی فائرنگ سے ایمبولینس میں موجود 2 ریسکیو اہلکار شہید ہوگئے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد علاقے میں خوارج کے خلاف سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔
خیال رہے کہ درازندہ میں ڈی آئی خان، کوئٹہ روڈ پر انسداد اسمگلنگ امن میلہ پولیس چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش دھماکا ہوا تھا۔











