کوئٹہ ( پاک ترک نیوز) سکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق تربت کے علاقے جوسک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا گیا۔کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز اور فتنہ الہندوستان سے وابستہ دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کے تعاقب کے لیے علاقے میں سرچ، کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کو قومی مینز کرکٹ ٹیم کیلئے باؤلنگ کوچ کی تلاش
سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں غیر متزلزل عزم کے ساتھ جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔












