منگل , 21 اپریل , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کو اسلامی یونیورسٹی ملائیشیا سے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری عطا

7 مہینے پہلے
A A
وزیراعظم شہباز شریف کو اسلامی یونیورسٹی ملائیشیا سے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری عطا
Share on Facebookwhatsapp

پہانگ(پاک ترک نیوز ) وزیراعظم شہباز شریف کو دورہ ملائیشیا کے دوران بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی جانب سے پی ایچ ڈی لیڈر شپ اینڈ گورننس کی اعزازی ڈگری عطا کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دینے کی تقریب ملائیشیا کی ریاست پہانگ میں منعقد ہوئی، جس میں پہانگ کی ملکہ تنکو عزیزہ آمینہ میمونہ اسکندریہ نے انہیں اعزازی ڈگری سے نوازا۔
پہانگ کی ملکہ تنکو عزیزہ آمینہ میمونہ اسکندریہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بصیرت، نظم و ضبط اور ہمدردی سے قوم کی خدمت کی، انہوں نے پنجاب کی قیادت سے لے کر وزارت عظمیٰ تک ثابت کیا کہ حقیقی قیادت طاقت نہیں مقصد سے جڑی ہوتی ہے۔
تنکو عزیزہ آمینہ میمونہ اسکندریہ نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کے ذریعے ہزاروں طلبہ کیلئے اعلیٰ تعلیم کے دروازے کھولے، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت اور طرزحکمرانی میں اعزازی ڈاکٹریٹ عطا کرنا اعزاز ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ملائیشیا سے قیادت و حکمرانی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنا میرے لئے اعزاز ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ 4 دہائیوں سے زائد عرصے تک صوبہ پنجاب کے عوام کی بطور خادم خدمت کی، اب پاکستان کے وزیراعظم کی حیثیت سے عوام کی خدمت کر رہا ہوں، ہمیشہ خلوص نیت اورثابت قدمی کے ساتھ عوام کی خدمت کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم دنیا کی ایک معزز ترین درسگاہ سے منسلک ہونا باعث اعزاز ہے، درسگاہ علم، ایمان اور اخلاق کو یکجا کر کے اعلیٰ تعلیم کے مقصد کو آگے بڑھا رہی ہے، خواہش ہے کہ پاکستان اوریونیورسٹی کے درمیان علمی تعاون مزید مضبوط ہو۔
وزیراعظم نے کہا کہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ملائیشیا علم و دانش کا مرکز ہے، ہماری ذمہ داری ہے کہ اپنے نوجوانوں کو مواقع فراہم کریں، قیادت کوئی امتیاز نہیں بلکہ ایک امانت ہے، قیادت کو دیانت، اخلاص، عدل اور شفاف احتساب کے ساتھ ادا کرنا لازم ہے۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ امت مسلمہ کو تنازعات، غربت اور باہمی انتشار سمیت بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان اور ملائیشیا نوجوان آبادی سے مالا مال ہیں، ہماری ذمہ داری ہے کہ اپنے نوجوانوں کو انسانیت کی خدمت کیلئے مواقع فراہم کریں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے عظیم شاعر ومفکر علامہ محمد اقبال کا مشہور شعر بھی پڑھا۔

موضوعات : allamiqbalmalaysiaphdprimemnistershahbazsharif
ShareSend

متعلقہ خبریں

وزیراعظم شہبازشریف سے یورپی کونسل کے صدر کا رابطہ
اہم ترین 2

وزیراعظم شہبازشریف سے یورپی کونسل کے صدر کا رابطہ

20 اپریل , 2026
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ،ایران کے مذاکرات میں شرکت کے انکار کے بعد کی صورتحال پر غور
اہم ترین

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ،ایران کے مذاکرات میں شرکت کے انکار کے بعد کی صورتحال پر غور

20 اپریل , 2026
گلگت بلتستان میں ن لیگ کے امیدوار کون ؟
اہم ترین 3

گلگت بلتستان میں ن لیگ کے امیدوار کون ؟

20 اپریل , 2026
Prime Minister's telephone call with Iranian President
تازہ ترین

وزیراعظم کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

20 اپریل , 2026
وزیراعظم  کی ترکیہ کے صدر اور امیر قطر سے ملاقات
اہم ترین 2

وزیراعظم  کی ترکیہ کے صدر اور امیر قطر سے ملاقات

17 اپریل , 2026
وزیراعظم شہباز شریف سے ٹرمپ کے مشیر کی ملاقات
تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف سے ٹرمپ کے مشیر کی ملاقات

17 اپریل , 2026
اگلی خبر
مذاکرات کا پہلا دور ختم، حماس کی جنگ بندی پر فلسطینیوں کی رہائی، امداد فراہمی کی شرائط

مذاکرات کا پہلا دور ختم، حماس کی جنگ بندی پر فلسطینیوں کی رہائی، امداد فراہمی کی شرائط

یہ بھی پڑھیں

ڈیل نہ ہوئی تو بم پھٹنا شروع ہو جائیں گے ،ڈونلڈ ٹرمپ

ڈیل نہ ہوئی تو بم پھٹنا شروع ہو جائیں گے ،ڈونلڈ ٹرمپ

20 اپریل , 2026
  اسحاق ڈار کا ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ

  اسحاق ڈار کا ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ

20 اپریل , 2026
وزیراعظم شہبازشریف سے یورپی کونسل کے صدر کا رابطہ

وزیراعظم شہبازشریف سے یورپی کونسل کے صدر کا رابطہ

20 اپریل , 2026
امریکی صدر کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے پر غور، امریکی وفد پاکستان پہنچ رہا ہے ،ٹرمپ

امریکی صدر کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے پر غور، امریکی وفد پاکستان پہنچ رہا ہے ،ٹرمپ

20 اپریل , 2026
امریکا نے ایرانی جہاز پر حملے کی ویڈیو جاری کر دی

امریکا نے ایرانی جہاز پر حملے کی ویڈیو جاری کر دی

20 اپریل , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In