اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) پاکستان میں سرمایہ کاری اور معاشی سرگرمیوں میں مثبت پیش رفت جاری ہے، براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔مشیرِ وزیرِ خزانہ خرم شہزاد کے مطابق پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اگست میں 31 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی، جو رواں سال کی بلند ترین ماہانہ سطح ہے۔خرم شہزاد کے مطابق براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں چین، کینیڈا اور متحدہ عرب امارات نے اہم کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر کا ایران کو الٹی میٹم
انہوں نے بتایا کہ منافع کی واپسی میں کمی بھی براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں بہتری کی ایک وجہ بنی۔حکام کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے رجحان اور معاشی سرگرمیوں میں بہتری کی عکاسی کرتا ہے۔












