ہفتہ , 19 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 2

پاکستان میں ہونے والے حملوں میں 80 فیصد خود کش بمبار افغان ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

2 گھنٹے پہلے
A A
پاکستان میں ہونے والے حملوں میں 80 فیصد خود کش بمبار افغان ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
Share on Facebookwhatsapp

راولپنڈی (پاک ترک نیوز ) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ افغانستان سے پاکستان آنے والی ہر دہشتگرد تشکیل میں افغان شہری موجود ہوتے ہیں، جبکہ تقریباً 80 فیصد خودکش بمبار افغان ہیں۔

عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ افغان طالبان رجیم سے پاکستان کا ایک ہی ٹھوس مطالبہ ہے کہ وہ افغان سرزمین سے پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کو روکے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اگر افغان طالبان رجیم دوحہ معاہدے کے تحت کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد نہیں کرتی تو پاکستان کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف اپنی سلامتی اور دفاع کے لیے ضروری اقدامات جاری رکھے گا۔

سعودی عرب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان عملی طور پر سعودی عرب کی مدد کے لیے وہاں موجود ہے اور سفارتی لحاظ سے بھی سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان حرمین شریفین اور سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے تیار ہے۔ سعودی عرب کی سلامتی کے لیے پاکستان کا عزم غیر مشروط ہے، جو ایک جذباتی، دیرینہ، تاریخی اور اٹوٹ رشتے سے جڑا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو شک و شبہ نہیں ہونا چاہیے کہ پاکستانی عوام سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ پاکستان سعودی عرب کے خلاف ہونے والی کسی بھی جارحیت کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ اور اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے موجود ہیں اور ان معاہدوں کے تحت کیے گئے وعدوں اور عزم کی پاسداری کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت مسلسل سعودی قیادت سے رابطے میں ہے۔

اسلام آباد ایم او یو کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ معاہدہ پاکستان کی مسلسل، انتھک اور انتہائی پرخلوص سفارتکاری کے بعد طے پایا۔

بلوچستان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردوں کو عوامی حمایت حاصل نہیں۔ دہشتگرد اپنے نظریے کو بندوق کی نوک کے ذریعے عوام پر مسلط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ بلوچستان میں دہشتگردی کی سرپرستی بھارت کر رہا ہے، جبکہ سوشل میڈیا مہم بھی بیرونِ ملک سے چلائی جا رہی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے ریاست کی پالیسی واضح کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ ریاست دہشتگردی کے خاتمے کے لیے اپنے مؤقف پر واضح اور قائم ہے اور دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

موضوعات : Afghansbombersdgispr
ShareSend

متعلقہ خبریں

دہشت گردوں سے اب بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں ،ہتھیار ڈالیں ورنہ ختم کر دینگے ،ڈی جی آئی ایس پی آر
تازہ ترین

دہشت گردوں سے اب بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں ،ہتھیار ڈالیں ورنہ ختم کر دینگے ،ڈی جی آئی ایس پی آر

31 جولائی , 2026
The DG ISPR will hold a news conference at 3 PM.
تازہ ترین

ڈی جی آئی ایس پی آرسوا 3بجے نیوزکانفرنس کریں گے

31 جولائی , 2026
بلوچستان ،دہشت گرد حملوں میں 42جوان شہید،54دہشت گرد مارے گئے،ڈی جی آئی ایس پی آر
اہم ترین

بلوچستان ،دہشت گرد حملوں میں 42جوان شہید،54دہشت گرد مارے گئے،ڈی جی آئی ایس پی آر

8 جولائی , 2026
India's pride was crushed in the battle of truth, Pakistan's forces defeated an enemy five times larger, DG ISPR
تازہ ترین

معرکۂ حق میں بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، افواجِ پاکستان نے پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست دی، ڈی جی آئی ایس پی آر

7 مئی , 2026
خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کو ساز گار سیاسی ماحول فراہم کیا جاتا ہے: پاک فوج
اہم ترین

خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کو ساز گار سیاسی ماحول فراہم کیا جاتا ہے: پاک فوج

6 جنوری , 2026
ڈی جی آئی ایس پی آر نے عمران خان کو ذہنی مریض قرار دے دیا
تازہ ترین

ڈی جی آئی ایس پی آر نے عمران خان کو ذہنی مریض قرار دے دیا

5 دسمبر , 2025

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں ہونے والے حملوں میں 80 فیصد خود کش بمبار افغان ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان میں ہونے والے حملوں میں 80 فیصد خود کش بمبار افغان ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

19 ستمبر , 2026
کوہاٹ پولیس مسجد بم دھماکے کے تانے بانے افغانستان سے مل گئے

کوہاٹ پولیس مسجد بم دھماکے کے تانے بانے افغانستان سے مل گئے

19 ستمبر , 2026
وزیراعظم شہباز شریف پیر کی شام امریکا پہنچیں گے

وزیراعظم شہباز شریف پیر کی شام امریکا پہنچیں گے

19 ستمبر , 2026
A 40-story rocket, 5,000 tons of fuel—humanity's most dangerous space mission.

40منزلہ راکٹ ،5ہزار ٹن ایندھن ،انسان کا سب سے خطرناک خلائی منصوبہ

19 ستمبر , 2026
اسحاق ڈار اور ملائیشین وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ ،دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار اور ملائیشین وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ ،دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

19 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔