منگل , 12 مئی , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

معرکۂ حق میں بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، افواجِ پاکستان نے پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست دی، ڈی جی آئی ایس پی آر

5 دن پہلے
A A
India's pride was crushed in the battle of truth, Pakistan's forces defeated an enemy five times larger, DG ISPR
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست دی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے سینئر افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہیں، معرکہ حق میں پاکستان نے بھارت کو ہر محاذ پر عبرتناک شکست دی۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ ہم نے ایک سال پہلے بھارت کا غرور خاک میں ملادیا، ہم ہمیشہ کہتے تھے کہ کسی کا باپ بھی پاکستان پر آنچ نہیں لا سکتا۔ ہم تب بھی تیار تھے اور اب بھی تیار ہیں، کسی کو شک ہے تو اس کی ایک قسط ہم نے دکھائی ہے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت کو ہر محاذ پر شکست دی اور معرکہ حق میں ہم نے جنگ کی جہت کو بدل دیا، پاکستان نے ملٹی ڈومین وار میں دشمن کو جنگ میں شکست دی جو فضا، زمین، سمندر اور سائبر میں تھی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت دہائیوں سے جھوٹا بیانیہ بنا رہا تھا کہ پاکستان دہشت گردی میں ملوث ہے اور بھارت نے بیانیے کے لیے فالس فلیگ آپریشن کیے اور پہلگام واقعے پر بغیر تحقیقات لمحوں میں پاکستان پر الزام لگا دیا گیا۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ بھارت کا دہشت گردی کا ڈرامہ ہمیشہ کے لیے دفن ہوگیا، بھارت خود سب سے بڑا دہشت گرد ہے، بھارت بتائے کس دہشت گرد کیمپ کو نشانہ بنایا؟ بھارت اپنے لوگوں سے دہشت گردی کرواتا ہے اور الزام دوسروں پر ڈال دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت دہشت گردوں کی سہولت کاری کر رہا ہے، پاکستان میں دہشت گردی کے ہر واقعے کے پیچھے بھارت اور افغانستان ملوث ہیں۔ افغان طالباب کے نام نہاد وزیر خارجہ بھارت سے مدد مانگتے ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ بھارت پہلگام واقعے کے حوالے سے آج تک ثبوت سامنے نہیں لا سکا، پہلگام واقعے کے 10 منٹ بعد ایف آئی آر درج ہوگئی پہلگام واقعے کو ایک سال گزر گیا، ثبوت کہاں ہیں؟
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ معرکہ حق میں جو کچھ ہوا پاکستان ہی نہیں بلکہ ہندوستان کا بچہ بچہ بھی جانتا ہے، بھارت کو نصیحت ہے کہ سچ بولنا سیکھے۔ بھارت میں اقلیتوں پر ہندوتوا ذہنیت مسلط کی جا رہی ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت کے سیاست دان، سیاست دان کم ار جنگجو زیادہ لگتے ہیں۔ بھارت کی پروفیشنل فوج کو سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا گیا۔ بھارتی سیاست دان ہندوتوا کے نعرے اور اکھنڈ بھارت کی باتیں کر رہے ہیں، اگر یہی زبان استعمال کرنا ہے سامنے آ جاؤ پھر۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ بھارتی پراکسیز کا پہلے بھی منہ توڑ جواب دیا اب بھی انہیں کہیں کا نہیں چھوڑیں گے، شکست کا غصہ ہے اسی لیے کبھی فتنۃ الخوارج تو کبھی فتنۃ الہندوستان کا استعمال کرتے ہیں۔ پاکستان میں دہشت گردی کے ہر واقعے کے پیچھے بھارت اور افغانستان ملوث ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ خطے کو استحکام کون دے رہا ہے، پاکستان ہی دے رہا ہے اور خطے میں امن کے لیے سب سے زیادہ کوششیں پاکستان کر رہا ہے۔ ہمارے عزم پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے، دو نیوکلیئر ریاستوں کے درمیان جنگ پاگل پن ہے
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ 14 اگست کو پاور پوٹینشل کی چھوٹی سی جھلک عوام کو دکھائیں گے، مقصد یہ ہے کہ وہ بعد میں یہ نہ کہیں کہ بتایا نہیں تھا۔ پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں جب ہم اس سال کا احاطہ کرتے ہیں، ہم احاطہ کریں گے کہ ہمارا مشرقی ہمسایہ ملک سارا سال کیا کرتا رہا۔ یہ سندور سے نکلتے کیوں نہیں، سندور تو خواتین کو لگایا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں، کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ حل طلب معاملہ ہے، کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں، بھارت کشمیری مسلمانوں اور منی پور کے شہریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ ایک پاکستان اور دوسرا فیلڈ مارشل دن رات بھارت کے خواب میں آتے ہیں۔

موضوعات : #isprdgisprrawalpindi
ShareSend

متعلقہ خبریں

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا بانی کی بہنوں کے ہمراہ دھرنا
پاکستان

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا بانی کی بہنوں کے ہمراہ دھرنا

12 مئی , 2026
Intelligence-Based Operation in Khyber Pakhtunkhwa, 5 Khawarij Killed
تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،5خوارج ہلاک

9 مئی , 2026
Pakistani cadet Sardar Arsam Abbas named Best Foreign Military Cadet at Australian Military College
تازہ ترین

آسٹریلوی ملٹری کالج میں پاکستانی کیڈٹ سردار ارسام عباس بیسٹ فارن ملٹری کیڈٹ قرار

6 مئی , 2026
Fitna al-Khawarij suicide attack in South Waziristan, 14 people including 4 children injured
اہم ترین 3

فتنہ الخوارج کا جنوبی وزیرستان میں خودکش حملہ ،4بچوں سمیت 14افراد زخمی

5 مئی , 2026
Security forces conduct intelligence-based operation in Bannu, two terrorists killed
اہم ترین 2

سیکیورٹی فورسز کا بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، دو دہشتگرد ہلاک

20 اپریل , 2026
Travel from Lahore to Rawalpindi in 2 and a half hours
تازہ ترین

لاہور سے راولپنڈی کا سفر سوا 2گھنٹے میں

17 اپریل , 2026
اگلی خبر
The silent killer's knock, what does it feel like before a heart attack

خاموش قاتل کی دستک ،ہارٹ اٹیک سے قبل کیا محسوس ہوتا ہے؟

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم سے بلوچستان کے سینئر سیاستدانوں کی ملاقات

وزیراعظم سے بلوچستان کے سینئر سیاستدانوں کی ملاقات

12 مئی , 2026
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا بانی کی بہنوں کے ہمراہ دھرنا

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا بانی کی بہنوں کے ہمراہ دھرنا

12 مئی , 2026
کراچی سے منشیات کی اسمگلر خاتون گرفتار،جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

کراچی سے منشیات کی اسمگلر خاتون گرفتار،جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

12 مئی , 2026
No secrets are safe on Instagram anymore. Meta's dangerous decision

انسٹا گرام پر اب کوئی راز محفوظ نہیں ۔میٹا کا خطرناک فیصلہ

12 مئی , 2026
وزیراعلیٰ مریم نواز کا لیاقت شہید کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ کے لیے نامزد کرنے کا اعلان

وزیراعلیٰ مریم نواز کا لیاقت شہید کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ کے لیے نامزد کرنے کا اعلان

12 مئی , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔