اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے اگست میں 3 ارب 70 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر پاکستان بھیجیں، جس سے ملکی معیشت کے لیے زرمبادلہ کی آمد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اگست میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیاد پر 16 اعشاریہ 5 فیصد جبکہ ماہانہ بنیاد پر 0 اعشاریہ 7 فیصد اضافہ ہوا۔رواں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے مجموعی طور پر 7 ارب 30 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے جاچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نیدرلینڈزکا اربوں ڈالر کا سونا امریکا سے لندن منتقل
اعداد و شمار کے مطابق اگست میں سب سے زیادہ ترسیلات زر سعودی عرب سے موصول ہوئیں، جہاں مقیم پاکستانیوں نے 87 کروڑ 35 لاکھ ڈالر وطن بھیجے۔متحدہ عرب امارات سے 74 کروڑ 98 لاکھ ڈالر، برطانیہ سے 56 کروڑ 37 لاکھ ڈالر جبکہ امریکا سے 30 کروڑ 89 لاکھ ڈالر کی ترسیلات پاکستان پہنچیں۔












