بدھ , 2 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

امریکا کا وینزویلا کے 65ارب ڈالر کے تیل پر کنٹرول،100سالہ رعایت کا معاہدہ

2 گھنٹے پہلے
A A
US gains control over $65 billion worth of Venezuelan oil; 100-year concession agreement signed.
Share on Facebookwhatsapp

واشنگٹن (پاک ترک نیوز )وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکا نے وینزویلا کے تیل کے شعبے میں ایک بڑے معاہدے کے تحت 65 ارب بیرل ثابت شدہ تیل کے ذخائر پر اکثریتی کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق نارتھ امریکن بلیو انرجی پارٹنرز، NABEP نے امریکی محکمہ دفاع کے آفس آف اسٹریٹیجک کیپیٹل کو اپنی پیرنٹ کمپنی میں 35 فیصد حصص مفت دینے پر اتفاق کیا ہے، جس کے لیے امریکی ٹیکس دہندگان سے رقم نہیں لی جائے گی۔

معاہدے کے تحت امریکی محکمہ خارجہ کو یہ حق بھی حاصل ہوگا کہ وہ پیدا ہونے والے تیل کا 20 فیصد پیداواری لاگت پر خرید سکے۔معاہدے کی مدت کے حوالے سے واشنگٹن اور وینزویلا کے بیانات میں نمایاں فرق سامنے آیا ہے۔

وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگیز نے اس سے قبل معاہدے کی مدت 25 سال بتائی تھی، تاہم وائٹ ہاؤس کے مطابق نجی کمپنی NABEP نے وینزویلا کے 17 مخصوص آئل فیلڈز کے لیے 100 سالہ رعایتیں حاصل کرلی ہیں۔وائٹ ہاؤس کے مطابق اس معاہدے سے وینزویلا کی عبوری حکومت کو مالی مدد بھی حاصل ہوگی۔NABEP پہلے 25 برسوں کے دوران تقریباً 200 ارب ڈالر رائلٹیز اور ٹیکسز کی مد میں ادا کرے گی، جو ملک کی تعمیر نو اور سماجی ترقی کے منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے۔

امریکی کنٹرول اور سرمایہ کاری

معاہدے کے تحت وینزویلا کے تیل کے منصوبوں میں اہم انتظامی کنٹرول بھی امریکا کے پاس رہے گا۔معاہدہ امریکی قوانین کے تحت ہوگا اور اس سے متعلق معاملات امریکی عدالتوں کے دائرہ اختیار میں آئیں گے۔NABEP کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی اکثریت کا امریکی شہری ہونا لازمی ہوگا، جبکہ واشنگٹن کو بورڈ میں ہونے والی تقرریوں پر ویٹو کا اختیار بھی حاصل ہوگا۔وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت وینزویلا میں 100 ارب ڈالر تک نئی انفرااسٹرکچر سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے، جس کا مقصد کئی دہائیوں کی کم سرمایہ کاری اور بدانتظامی کے بعد تیل کی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔

تیل کو امریکی ریفائنریوں میں پراسیس کیا جائے گا، جس سے امریکا میں ہزاروں ملازمتیں پیدا ہونے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔اس تیل کا ایک حصہ امریکا کے اسٹریٹیجک پٹرولیم ریزرو کو دوبارہ بھرنے کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا۔ یہ ہنگامی تیل کا ذخیرہ ریاستوں ٹیکساس اور لوزیانا میں موجود ہے۔وائٹ ہاؤس نے اس معاہدے کو خطے میں امریکی اثر و رسوخ کی بحالی اور منرو ڈاکٹرائن کے دوبارہ نفاذ سے بھی تعبیر کیا ہے۔

امریکی مؤقف کے مطابق معاہدے کے ذریعے ان وینزویلا کے آئل فیلڈز میں روسی اور چینی کمپنیوں کے سابقہ کردار کو ختم کیا جائے گا اور خطے میں ان ممالک کے مبینہ ”منفی اثر و رسوخ” کا خاتمہ کیا جائے گا۔

موضوعات : americadollarvenzvella
ShareSend

متعلقہ خبریں

Iran Conflict Shipping costs for US-bound exports from Pakistan rise by over 200%
تازہ ترین

ایران جنگ ، پاکستان سے امریکا برآمدات کی شپنگ لاگت میں 200 فیصد سے زائد اضافہ

2 ستمبر , 2026
Russia stands with Iran; we will not heed US sanctions Putin.
تازہ ترین

روس ایران کے ساتھ کھڑا ہے، امریکا کی پابندیوں کو خاطر میں نہیں لائیں گے: پیوٹن

2 ستمبر , 2026
Iran maintains control over the Strait of Hormuz; threatens US with a severe military response.
تازہ ترین

آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول برقرار، امریکا کو سخت فوجی جواب کی دھمکی

2 ستمبر , 2026
Iran's retaliatory action; claim of US soldiers' deaths in Jordan.
تازہ ترین

ایران کی جوابی کارروائی ،اردن میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ

2 ستمبر , 2026
US strikes on Revolutionary Guard targets in Iran
تازہ ترین

امریکا کے ایران میں پاسداران انقلاب کے ٹھکانوں پر حملے

2 ستمبر , 2026
The US dollar weakened for the second consecutive month; the dollar index fell by 0.9 percent in August.
تازہ ترین

امریکی ڈالر مسلسل دوسرے ماہ کمزور، اگست میں ڈالر انڈیکس 0.9 فیصد گرگیا

1 ستمبر , 2026
اگلی خبر
میر رضا کیس: سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

میر رضا کیس: سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد میں مقامی حکومت کے نظام کی منظوری

اسلام آباد میں مقامی حکومت کے نظام کی منظوری

2 ستمبر , 2026
پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شاہ چارلس سے ملاقات

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شاہ چارلس سے ملاقات

2 ستمبر , 2026
میر رضا کیس: سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

میر رضا کیس: سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

2 ستمبر , 2026
US gains control over $65 billion worth of Venezuelan oil; 100-year concession agreement signed.

امریکا کا وینزویلا کے 65ارب ڈالر کے تیل پر کنٹرول،100سالہ رعایت کا معاہدہ

2 ستمبر , 2026
غنی کیمیکل انڈسٹریز کا جندران فیلڈ گیس پروسیسنگ منصوبے کے لیے معاہدہ

غنی کیمیکل انڈسٹریز کا جندران فیلڈ گیس پروسیسنگ منصوبے کے لیے معاہدہ

2 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔