بدھ , 2 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

BYDکا صنعتی پیداوار میں روبوٹس کے استعمال کا معاہدہ

1 دن پہلے
A A
BYD's agreement on the use of robots in industrial production
Share on Facebookwhatsapp

بیجنگ ( پاک ترک نیوز)چین کی معروف الیکٹرک گاڑی ساز کمپنی BYD نے صنعتی پیداوار میں روبوٹس کے استعمال کو بڑھانے کے لیے چینی روبوٹکس اسٹارٹ اپ PaXini Tech کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کا معاہدہ کرلیا۔دونوں کمپنیوں نے 25 اگست کو شینژن میں BYD کے عالمی ہیڈکوارٹرز میں معاہدے پر دستخط کیے۔ شراکت داری کے تحت روبوٹکس، ڈیٹا اکٹھا کرنے اور صنعتی مینوفیکچرنگ سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کیا جائے گا۔

معاہدے کے تحت BYD اپنی گاڑیوں اور پرزہ جات کی پیچیدہ مینوفیکچرنگ لائنز، فیکٹری ماحول اور سپلائی چین کے وسائل PaXini کو فراہم کرے گی۔ ان سہولیات میں روبوٹس کو حقیقی صنعتی ماحول میں آزمایا جائے گا اور ان کے آپریشن سے حاصل ہونے والا ڈیٹا ایمبوڈیڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس ماڈلز کی تربیت کے لیے استعمال ہوگا۔BYD کے مطابق یہ ڈیٹا روبوٹس کی مختلف حالات میں فیصلہ سازی اور کام کرنے کی صلاحیت بہتر بنانے میں مدد دے گا، جس سے مستقبل میں فیکٹریوں میں روبوٹس کی بڑے پیمانے پر تعیناتی کی راہ ہموار ہوگی۔

دوسری جانب PaXini اپنے جدید ٹیکٹائل سینسرز، ملٹی ڈائمنشنل پرسیپشن اور ملٹی موڈل ایمبوڈیڈ ڈیٹا کلیکشن کی ٹیکنالوجی فراہم کرے گی۔ اس سے روبوٹس کو اشیا کو زیادہ درست انداز میں محسوس کرنے اور پیچیدہ کام انجام دینے میں مدد ملے گی۔شینژن میں قائم PaXini Tech کی بنیاد 2021 میں رکھی گئی تھی۔ کمپنی کے اہم مصنوعات میں ہائی پریسیژن ٹیکٹائل سینسرز، روبوٹک ڈیکسٹرس ہینڈز اور Tora سیریز کے ہیومنائیڈ روبوٹس شامل ہیں۔

PaXini اس سے قبل چینی کار ساز کمپنی Geely Auto کے ساتھ بھی اسی نوعیت کا معاہدہ کرچکی ہے، جہاں Tora-One ہیومنائیڈ روبوٹ کو گاڑیوں کی تیاری میں استعمال کیا گیا۔روبوٹ نے گاڑیوں کی وائرنگ ہارنس کی اسمبلی اور چپکنے والے مواد کے استعمال جیسے کام انجام دیے۔ کمپنی کے مطابق Tora-One نے ایک موقع پر مسلسل 8 گھنٹے بغیر کسی خرابی کے کام کیا اور 99.8 فیصد ٹاسک کامیابی کی شرح حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور چین کی کمپنیوں میں الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کا معاہدہ

BYD نے اپریل 2025 میں PaXini میں اسٹریٹجک سرمایہ کاری کی تھی۔ مارچ 2026 میں PaXini نے ایک ارب یوآن سے زیادہ سرمایہ حاصل کیا، جس کے بعد کمپنی کی مالیت 10 ارب یوآن سے تجاوز کرگئی۔رپورٹس کے مطابق PaXini ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او لانے پر بھی غور کررہی ہے۔

موضوعات : #bydelectricvehicalrobots
ShareSend

متعلقہ خبریں

Agreement between Pakistani and Chinese companies to set up electric vehicle charging stations.
تازہ ترین

پاکستان اور چین کی کمپنیوں میں الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کا معاہدہ

23 جولائی , 2026
Innovations in robotics and drones will strengthen the economy and improve security Prime Minister.
تازہ ترین

روبوٹس اور ڈرون کی جدت سے معیشت مضبوط،سلامتی بہتر ہو جائے گی ،وزیراعظم

22 جولائی , 2026
Chinese electric vehicles dominate the global market
تازہ ترین

چینی الیکٹرک گاڑیوں کا عالمی مارکیٹ پر غلبہ

11 جولائی , 2026
Sales of electric vehicles increase worldwide
تازہ ترین

دنیا بھر میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ

5 جون , 2026
اگلی خبر
Egyptian Rafale aircraft refueled in mid-air by a Chinese YU-20 tanker.

چینی YU-20 ٹینکرسے مصری رافیل طیارے کو فضا میں ایندھن فراہم

یہ بھی پڑھیں

غنی کیمیکل انڈسٹریز کا جندران فیلڈ گیس پروسیسنگ منصوبے کے لیے معاہدہ

غنی کیمیکل انڈسٹریز کا جندران فیلڈ گیس پروسیسنگ منصوبے کے لیے معاہدہ

2 ستمبر , 2026
77 میگاواٹ کے چھوٹے ایٹمی ری ایکٹر میں منفرد حفاظتی نظام، بورون آکسائیڈ کے خصوصی ذرات تیار

77 میگاواٹ کے چھوٹے ایٹمی ری ایکٹر میں منفرد حفاظتی نظام، بورون آکسائیڈ کے خصوصی ذرات تیار

2 ستمبر , 2026
تھائی لینڈ کا 15ستمبر سے 60 سے زائد ممالک کے شہریوں کا ویزا فری قیام آدھا کرنے کا فیصلہ

تھائی لینڈ کا 15ستمبر سے 60 سے زائد ممالک کے شہریوں کا ویزا فری قیام آدھا کرنے کا فیصلہ

2 ستمبر , 2026
جب صوبائی اسمبلیاں اورپارلیمنٹ چاہیں گی تو دو تہائی اکثریت سے صوبے بن جائیں گے: اعظم نذیر

جب صوبائی اسمبلیاں اورپارلیمنٹ چاہیں گی تو دو تہائی اکثریت سے صوبے بن جائیں گے: اعظم نذیر

2 ستمبر , 2026
Heavy rain continues for second day in Rawalpindi, Islamabad, several areas under water

راولپنڈی اسلام آباد میں دوسرے روز بھی موسلادھار بارش، متعدد علاقے زیر آب

2 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔