منگل , 1 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

چینی YU-20 ٹینکرسے مصری رافیل طیارے کو فضا میں ایندھن فراہم

56 منٹس پہلے
A A
Egyptian Rafale aircraft refueled in mid-air by a Chinese YU-20 tanker.
Share on Facebookwhatsapp

بیجنگ ( پاک ترک نیوز) چین اور مصر کی مشترکہ فضائی مشقوں کے دوران ایک غیر معمولی منظر سامنے آیا ہے، جہاں چینی فضائیہ کے YU-20 ایئر ٹینکر نے مصری رافیل جنگی طیارے کو دورانِ پرواز ایندھن فراہم کیا۔مصری مسلح افواج کے ترجمان کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی تصاویر میں چینی YU-20 کو مصری رافیل کے ساتھ فضائی ری فیولنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق کسی چینی ٹینکر کا غیر ملکی رافیل طیارے کو دورانِ پرواز ایندھن فراہم کرنا ایک نایاب منظر ہے اور یہ چین اور مصر کی فضائی افواج کے درمیان بڑھتی ہوئی عملی ہم آہنگی کو ظاہر کرتا ہے۔بیجنگ میں قائم ایرو اسپیس نالج میگزین کے چیف ایڈیٹر وانگ یانان کے مطابق YU-20 اور رافیل دونوں پروب اینڈ ڈروگ ری فیولنگ سسٹم استعمال کرتے ہیں، اس لیے دونوں طیاروں کے درمیان فضائی ایندھن کی منتقلی تکنیکی طور پر نسبتاً مطابقت رکھتی ہے۔ماہر کے مطابق اصل چیلنج ٹیکنالوجی سے زیادہ آپریشنل طریقہ کار ہوتا ہے، کیونکہ مختلف جنگی طیاروں کے ٹینکر کے قریب آنے کی رفتار، بلندی، فاصلہ اور ڈروگ سے جڑنے کے طریقے مختلف ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فرانس کا بھارت کو رافیل کے حساس سورس کوڈز کی فراہمی سےپھر انکار

مشترکہ مشق سے قبل دونوں ممالک کی فضائی افواج کو ممکنہ طور پر رفتار، بلندی، رابطے کے طریقہ کار اور ری فیولنگ کے زاویوں سمیت مختلف تفصیلات پر مکمل ہم آہنگی پیدا کرنا پڑی ہوگی۔چین اور مصر کی جاری مشقوں میں فضائی ری فیولنگ کے علاوہ J-16 اور رافیل جنگی طیاروں کے درمیان فضائی جنگی مشقیں بھی شامل ہیں۔چینی J-16 طیاروں نے مصری MiG-29 اور رافیل طیاروں کے خلاف فضائی جنگی مشقوں میں حصہ لیا۔ ماہرین کے مطابق یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی مشترکہ مشق میں چینی J-16 اور مصری رافیل طیاروں نے ایک ساتھ تربیتی سرگرمی انجام دی ہے۔

اس سے قبل چین نے ایسی مشقوں میں J-16 طیارے تعینات نہیں کیے تھے جبکہ مصر کے رافیل طیارے بھی پہلی بار اس نوعیت کی چینی مشترکہ مشق کا حصہ بنے ہیں۔YU-20 دراصل چین کے Y-20 ٹرانسپورٹ طیارے پر مبنی فضائی ٹینکر ہے، جسے چینی فضائیہ کے جنگی طیاروں کو دورانِ پرواز ایندھن فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔چین کی جانب سے جاری کردہ ایک پروموشنل ویڈیو میں YU-20 کو J-35، J-20، J-16 اور J-15 جیسے مختلف جنگی طیاروں کے ساتھ فضائی ری فیولنگ کرتے دکھایا گیا تھا۔

موضوعات : #egyptrafelyu-20
ShareSend

متعلقہ خبریں

France again refuses to provide India with sensitive Rafale source codes.
تازہ ترین

فرانس کا بھارت کو رافیل کے حساس سورس کوڈز کی فراہمی سےپھر انکار

6 اگست , 2026
Egyptian Foreign Minister holds telephone conversation with Iranian counterpart
تازہ ترین

مصری وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

19 جون , 2026
Alarm bells ring for Rafale, Asian country introduces new fighter jet
تازہ ترین

رافیل کیلئے خطرے کی گھنٹی ،ایشین ملک نے نیا فائٹر جیٹ متعارف کروا دیا

27 فروری , 2026
پاکستان کی جانب سے سے گرائے گئے بھارتی رافیل طیاروں کے نمبر سامنے آگئے
تازہ ترین

پاکستان کی جانب سے سے گرائے گئے بھارتی رافیل طیاروں کے نمبر سامنے آگئے

16 دسمبر , 2025
فرانسیسی کمانڈر نے بھی پاکستان کے ساتھ جنگ میں بھارتی شکست کی تصدیق کردی
اہم ترین

فرانسیسی کمانڈر نے بھی پاکستان کے ساتھ جنگ میں بھارتی شکست کی تصدیق کردی

22 نومبر , 2025
اگلی خبر
لاہور،پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ ،دہشت گرد طارق گرفتار

لاہور،پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ ،دہشت گرد طارق گرفتار

یہ بھی پڑھیں

پی سی بی کا قومی سلیکٹرز کو نوٹس،کرکٹرزکی سلیکشن کے حوالے سے سوالات

پی سی بی کا قومی سلیکٹرز کو نوٹس،کرکٹرزکی سلیکشن کے حوالے سے سوالات

1 ستمبر , 2026
لاہور،پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ ،دہشت گرد طارق گرفتار

لاہور،پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ ،دہشت گرد طارق گرفتار

1 ستمبر , 2026
Egyptian Rafale aircraft refueled in mid-air by a Chinese YU-20 tanker.

چینی YU-20 ٹینکرسے مصری رافیل طیارے کو فضا میں ایندھن فراہم

1 ستمبر , 2026
BYD's agreement on the use of robots in industrial production

BYDکا صنعتی پیداوار میں روبوٹس کے استعمال کا معاہدہ

1 ستمبر , 2026
Pakistan has secured the chairmanship of the Shanghai Cooperation Organization for 2026-27.

پاکستان کو2026-27کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہی مل گئی

1 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔