جمعہ , 16 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پاکستان کی کینیڈین کینولا کی بڑے پیمانے پر خریداری دوبارہ شروع

2 مہینے پہلے
A A
Pakistan resumes large-scale purchase of Canadian canola.
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) پاکستان نے طویل وقفے کے بعد کینیڈا سے بڑے پیمانے پر کینولا کی درآمد دوبارہ شروع کردی ہے۔ کینولا کونسل آف کینیڈا کے مطابق پاکستان نے 2026 کے پہلے 6 ماہ کے دوران 5 لاکھ 6 ہزار 656 ٹن کینیڈین کینولا خریدا۔کینولا کونسل آف کینیڈا کے صدر کرس ڈیوسن کے مطابق پاکستان نے 2023 سے 2025 تک کینیڈین کینولا کی درآمد تقریباً روک دی تھی، کیونکہ ملک میں جینیاتی طور پر تبدیل شدہ فصلوں کی درآمد سے متعلق قواعد میں تبدیلی کی جارہی تھی۔

پاکستان میں نئے ریگولیٹری فریم ورک کی منظوری کا عمل 2025 کے آخر تک مکمل ہوا، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کینولا کی تجارت دوبارہ بحال ہوگئی۔اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے 2025 میں ایک لاکھ 65 ہزار 128 ٹن کینولا درآمد کیا تھا، جبکہ 2023 اور 2024 میں کینیڈا سے کینولا کی درآمد صفر رہی۔2026 میں پاکستان کینیڈا سے کینولا خریدنے والا پانچواں بڑا ملک بن گیا ہے۔ اس فہرست میں چین، یورپی یونین، جاپان اور میکسیکو پاکستان سے آگے ہیں۔

کینولا کونسل کے مطابق پاکستان 25 کروڑ 90 لاکھ آبادی کے ساتھ دنیا کا پانچواں سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے، جبکہ ملک کی تقریباً 65 فیصد آبادی کی عمر 30 سال سے کم ہے اور متوسط طبقہ بھی بڑھ رہا ہے، جس کے باعث پاکستان کینولا کے لیے ایک اہم مارکیٹ بن سکتا ہے۔رواں سال جولائی میں پاکستان اور کینیڈا نے کینولا کی درآمد و برآمد کے لیے نیا فائیٹو سینیٹری معاہدہ بھی کیا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان کینولا کی تجارت کو مزید ہموار اور قابلِ پیش گوئی بنانے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔کینیڈین ماہرین کے مطابق پام آئل اور سویا بین سمیت دیگر متبادل خوردنی تیل کی قیمتیں بلند ہونے کے باعث کینولا پاکستان کے لیے ایک پرکشش آپشن بن رہا ہے، خصوصاً اس کے زیادہ تیل پیدا کرنے والے تناسب کی وجہ سے۔

یہ بھی پڑھیں: گیس سبسڈی نظام ختم کرنے پر غور، تمام صارفین کے لیے ایک ہی قیمت مقرر کرنے کی تجویز

کینیڈا کے پاس 2026-27 کے لیے کینولا کا 17 لاکھ 30 ہزار ٹن ابتدائی ذخیرہ موجود ہے، جبکہ شماریاتی ادارے نے رواں سیزن میں 2 کروڑ 16 لاکھ ٹن پیداوار کی پیش گوئی کی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان سمیت دیگر ممالک سے کینولا کی برآمدی طلب برقرار رہی تو کینیڈا کے ذخائر پر دباؤ بڑھ سکتا ہے۔ کینیڈا کی حکومت نے 2026-27 میں تقریباً 80 لاکھ ٹن کینولا برآمد ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

موضوعات : canolapakistan
ShareSend

متعلقہ خبریں

Pakistan is shifting from aid towards trade and investment, says Finance Minister Muhammad Aurangzeb.
تازہ ترین

پاکستان امداد سے تجارت اور سرمایہ کاری کی طرف بڑھ رہا ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

15 اکتوبر , 2026
پاکستان اور روس کا تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
پاکستان

پاکستان اور روس کا تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

14 اکتوبر , 2026
Pakistan received its first LNG shipment in October; fears of a gas shortage during winter persist.
پاکستان

پاکستان کو اکتوبر میں ایل این جی کا پہلا جہاز موصول، سردیوں میں گیس کی قلت کا خدشہ برقرار

14 اکتوبر , 2026
Pakistan, Russia agree to increase cooperation against organized crime, drug trafficking and cybercrime
پاکستان

پاکستان اور روس کا منظم جرائم، منشیات کی اسمگلنگ اور سائبر جرائم کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

14 اکتوبر , 2026
Law and order situation in Khyber Pakhtunkhwa was bad, Atta Tarar
پاکستان

خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال خراب تھی، عطا تارڑ

13 اکتوبر , 2026
The judicial system is being affected by the incompetence of the police, says Chief Justice Lahore High Court
پاکستان

پولیس کی نااہلی سے عدالتی نظام متاثر ہو رہا ہے،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ

13 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
کراچی میں اب مرغا بننےکا وقت ختم ہو گیا،مرتضیٰ وہاب

کراچی میں اب مرغا بننےکا وقت ختم ہو گیا،مرتضیٰ وہاب

یہ بھی پڑھیں

Kazakhstan decides to sell gold reserves

قازقستان کا سونے کے ذخائر فروخت کرنے کا فیصلہ

16 اکتوبر , 2026
80-year record for heavy rainfall broken in Istanbul; 3 people killed.

استنبول میں شدید بارشوں کا 80سالہ ریکارڈ ٹو ٹ گیا ،3افراد ہلاک

16 اکتوبر , 2026
Trump ruled out the possibility of deploying American troops in Iran or launching a nuclear attack.

ٹرمپ نے ایران میں امریکی فوج اتارنے اور جوہری حملے کا امکان مسترد کر دیا

16 اکتوبر , 2026
سینیٹ میں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نفاذ کی قرارداد پیش، اپوزیشن کا احتجاج

پارٹی رہنماؤں کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ دی گئی

15 اکتوبر , 2026
بالی ووڈ اداکار عمران خان کا بھارت چھوڑنے کا نوٹس چیلنج کرنے کا فیصلہ

بالی ووڈ اداکار عمران خان کا بھارت چھوڑنے کا نوٹس چیلنج کرنے کا فیصلہ

15 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔