بدھ , 28 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

کسانوں کے لیے اچھی خبر ، پہلی دوہری موڈ آف ایکشن والی جڑی بوٹی مار دوا تیار

2 مہینے پہلے
A A
Good news for farmers First dual-mode-of-action herbicide developed.
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) زرعی شعبے میں جڑی بوٹیوں کے خلاف ایک نئی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں ایف ایم سی اور کورٹِیوا ایگری سائنس نے نئی جڑی بوٹی مار دوا رِمِسواکسافن کی فراہمی اور لائسنسنگ کا معاہدہ کرلیا ہے۔

کمپنی کے مطابق نئی دوا مکئی اور سویابین کی فصلوں میں ایسی نقصان دہ اور مختلف ادویات کے خلاف مزاحمت پیدا کرنے والی جڑی بوٹیوں کو کنٹرول کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے، جن میں پامر امارنتھ اور واٹر ہیمپ نمایاں ہیں۔

رِمِسواکسافن کو ہربیسائیڈ ریزسٹنس ایکشن کمیٹی نے فروری 2026 میں ایچ آر اے سی گروپ 12 اور 32 کے تحت دوہری موڈ آف ایکشن والی دوا قرار دیا تھا۔ کمپنی کے مطابق یہ ایچ آر اے سی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی ایک فعال کیمیکل کو دوہری موڈ آف ایکشن کی درجہ بندی دی گئی ہے۔ماہرین کے مطابق یہ دوا روایتی طور پر دو مختلف جڑی بوٹی مار ادویات کو ملا کر تیار کیا گیا پری مکس نہیں بلکہ ایک ہی فعال جزو ہے، جو جڑی بوٹیوں کے اندر دو مختلف حیاتیاتی اہداف پر اثر انداز ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موٹاپا کم کرنے والی ادویات کا اہم راز بے نقاب

رِمِسواکسافن پودوں میں فائٹوین ڈیسچیوریس (PDS) اور سولینیسائل ڈائی فاسفیٹ سنتھیز (SDPS) نامی دو اہداف کو متاثر کرتا ہے۔ ان دونوں راستوں میں خلل پڑنے سے متاثرہ جڑی بوٹیاں اپنا رنگ کھونے لگتی ہیں اور سفید یا زرد دکھائی دینے لگتی ہیں۔ایف ایم سی کے مطابق دوا کا دوہرا اثر جڑی بوٹیوں میں مزاحمت پیدا ہونے کے امکانات کے خلاف زیادہ مضبوط رکاوٹ فراہم کرسکتا ہے، تاہم اس کا اثر جڑی بوٹی کی قسم، نشوونما کے مرحلے اور کھیت کے حالات کے مطابق مختلف ہوسکتا ہے۔

یونیورسٹی آف گویلف کے ماہر زراعت پیٹر سکِیما کے مطابق دوہری موڈ آف ایکشن سائنسی اعتبار سے دلچسپ پیش رفت ہے، تاہم مزاحمت پر قابو پانے کا بنیادی اصول نیا نہیں۔ کسان پہلے ہی مختلف مؤثر موڈ آف ایکشن والی ادویات کو پری مکس یا ٹینک مکس کی صورت میں استعمال کرتے ہیں۔ماہرین کے مطابق نئی دوا کی عملی افادیت کا اندازہ اس کی قیمت، کارکردگی اور موجودہ پری مکس و ٹینک مکس ادویات کے مقابلے سے ہوگا۔

معاہدے کے تحت ایف ایم سی نئی دوا کے فعال جزو کی ملکیت برقرار رکھے گی اور اسے کورٹِیوا کو فراہم کرے گی۔ کورٹِیوا ابتدائی طور پر 20 کروڑ ڈالر پیشگی ادا کرے گی، جبکہ دونوں کمپنیاں شمالی اور جنوبی امریکا میں مکئی اور سویابین کے لیے خصوصی پری مکس مصنوعات تیار کریں گی۔ایف ایم سی نے 2026 میں اہم عالمی منڈیوں میں اس دوا کی منظوری کے لیے درخواستیں دینے کا منصوبہ بنایا ہے، جبکہ اس کی پہلی تجارتی فروخت رواں دہائی کے اختتام تک متوقع ہے۔

کمپنیوں کے مطابق رِمِسواکسافن کو شمالی اور جنوبی امریکا کی مکئی اور سویابین کی فصلوں کے لیے تیار کیا جارہا ہے، تاہم کینیڈا میں اس کی دستیابی کے بارے میں ابھی کوئی حتمی تاریخ نہیں دی گئی۔

موضوعات : #agricultrulmedicine
ShareSend

متعلقہ خبریں

Boots, the leading British pharmaceutical and retail company, is sold to a Canadian billionaire family for 7 billion pounds.
تازہ ترین

برطانیہ کی معروف دوا ساز و ریٹیل کمپنی بوٹس 7 ارب پاؤنڈ میں کینیڈین ارب پتی خاندان کو فروخت

8 اکتوبر , 2026
نوبیل انعام برائے طب کا اعلان
تازہ ترین

نوبیل انعام برائے طب کا اعلان

5 اکتوبر , 2026
Key secret behind weight-loss drugs revealed
تازہ ترین

موٹاپا کم کرنے والی ادویات کا اہم راز بے نقاب

27 جولائی , 2026
New drug developed for dangerous liver disease.
تازہ ترین

جگر کی خطرناک بیماری کی نئی دوا تیار

19 جولائی , 2026
Good news for the public, free health care program restored
تازہ ترین

عوام کیلئے خوشخبری ،مفت علاج صحت سہولت پروگرام دوبارہ بحال

12 جون , 2026
Agriculture sector growth rate hits record 2.9%, crop production increases
تازہ ترین

زرعی شعبے کی شرح نمو 2.9 فیصد ریکارڈ،فصلوں کی پیداوار میں اضافہ

2 جون , 2026
اگلی خبر
Hillary Clinton's harsh criticism of Netanyahu

ہیلری کلنٹن کی نیتن یاہو پر شدید تنقید

یہ بھی پڑھیں

Putin and Qatari Emir meet, stressing ending tensions in the Middle East

پیوٹن اور امیر قطر کی ملاقات، مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے پر زور

28 اکتوبر , 2026
Afghan Taliban shell Pakistani territory; one civilian martyred, five injured; Pakistan Army retaliates, destroying several posts.

افغان طالبان کی پاکستانی آبادی پر گولہ باری ،ایک شہری شہید،5زخمی،پاک فوج کی جوابی کارروائی ،کئی پوسٹیں تباہ

28 اکتوبر , 2026
Middle Eastern countries can resolve their problems without the United States, says Iranian President.

مشرقِ وسطیٰ کے ممالک امریکہ کے بغیر اپنے مسائل حل کرسکتے ہیں، ایرانی صدر

28 اکتوبر , 2026
Resolution passed by the joint parliamentary party of Tehreek-e-Insaf; demand made for the release of Imran Khan and Bushra Bibi.

تحریک انصاف کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کی قرارداد منظور، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی رہائی کا مطالبہ

28 اکتوبر , 2026
Petrol has become cheaper, while diesel has become more expensive.

پٹرول سستا، ڈیزل مہنگا ہوگیا

28 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔