منگل , 13 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

چین میں اینویڈیا کے طاقتور ایچ 200 چپس کی پہلی کھیپ پہنچ گئی

2 مہینے پہلے
A A
The first batch of Nvidia's powerful H200 chips has arrived in China.
Share on Facebookwhatsapp

بیجنگ ( پاک ترک نیوز) چین نے امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اینویڈیا کے جدید ایچ 200 مصنوعی ذہانت کے چپس کی درآمد پر عائد پابندی میں نرمی شروع کردی ہے، جس کے بعد بائٹ ڈانس اور ٹین سینٹ نے تقریباً 10،10 ہزار چپس کی پہلی کھیپ وصول کرلی ہے۔

فنانشل ٹائمز کے مطابق یہ پیش رفت گزشتہ سال دسمبر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے منظور کیے گئے لائسنس کے بعد پہلی بڑی کھیپ ہے جو چین تک پہنچی ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے تقریباً 10 چینی کمپنیوں کو اینویڈیا کے ایچ 200 چپس خریدنے کی اجازت دی تھی، جن میں علی بابا، بائٹ ڈانس، ٹین سینٹ اور جے ڈی ڈاٹ کام سمیت دیگر کمپنیاں شامل ہیں۔

تاہم چین نے ان چپس کی درآمد کے لیے ہر خریداری کو الگ الگ منظوری سے مشروط کر رکھا ہے، جس کے باعث کئی ماہ تک بڑی تعداد میں چپس چین نہیں پہنچ سکیں۔

رپورٹ کے مطابق بائٹ ڈانس اور ٹین سینٹ کو فی کمپنی ایک لاکھ تک ایچ 200 چپس کی اجازت مل سکتی ہے، تاہم چینی حکام چاہتے ہیں کہ ان میں سے زیادہ تر چپس براہ راست مین لینڈ چین کے بجائے ہانگ کانگ میں رکھی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: چین کی خلائی ٹیکنالوجی میں بڑی کامیابی، راکٹ بوسٹر کامیابی سے زمین پر اتار لیا

ہانگ کانگ میں اتنی بڑی تعداد میں طاقتور اے آئی چپس چلانے کے لیے مطلوبہ ڈیٹا سینٹر انفراسٹرکچر دستیاب نہیں۔اینویڈیا کا ایک ایچ 200 چپ تقریباً 700 واٹ تک بجلی استعمال کرتا ہے، جبکہ 8 جی پی یوز پر مشتمل ایک مکمل ایچ جی ایکس ایچ 200 سرور تقریباً 10 کلو واٹ بجلی استعمال کرسکتا ہے۔اگر ایک کمپنی کو ایک لاکھ چپس ملیں تو ان کے لیے تقریباً 12 ہزار 500 سرورز درکار ہوں گے، جنہیں چلانے کے لیے تقریباً 125 میگاواٹ آئی ٹی لوڈ درکار ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق اینویڈیا نے چینی مارکیٹ کے لیے تقریباً 5 لاکھ ایچ 200 چپس تیار کر رکھے ہیں۔ان تمام چپس کو استعمال کرنے کے لیے تقریباً 625 میگاواٹ آئی ٹی لوڈ درکار ہوگا۔دوسری جانب ہانگ کانگ میں موجود تقریباً 47 ڈیٹا سینٹرز کی مجموعی نصب شدہ گنجائش تقریباً 581 میگاواٹ بتائی جاتی ہے۔

یعنی اگر اینویڈیا کے چپس کی بڑی تعداد ہانگ کانگ منتقل کردی جائے تو انہیں چلانے کے لیے موجودہ ڈیٹا سینٹر انفراسٹرکچر پر شدید دباؤ پڑ سکتا ہے۔

موضوعات : #chinachipNvidia
ShareSend

متعلقہ خبریں

China's foreign exchange reserves see a larger-than-expected increase.
تازہ ترین

چین کے زرمبادلہ کے ذخائر میں توقع سے زیادہ اضافہ

8 ستمبر , 2026
Reduction in carbon emissions and increase in the use of electric vehicles in China.
تازہ ترین

چین میں کاربن اخراج میں کمی، برقی گاڑیوں کے استعمال میں اضافہ

3 ستمبر , 2026
Three units of the hydropower station featuring the world's highest dam are operational.
تازہ ترین

دنیا کے بلند ترین ڈیم والے ہائیڈرو پاور اسٹیشن کے تین یونٹس فعال

1 ستمبر , 2026
China's 40,000-ton 'drone carrier' enters final sea trials
تازہ ترین

چین کا 40 ہزار ٹن وزنی ’ڈرون کیریئر‘ آخری سمندری آزمائش میں داخل

31 اگست , 2026
Crisis in China's car market; BYD's profit rises after five quarters, driven by overseas sales.
تازہ ترین

چین کی کار مارکیٹ میں بحران، بی وائی ڈی کا منافع بیرونِ ملک فروخت کے باعث 5 سہ ماہی بعد بڑھ گیا

31 اگست , 2026
China's new aerial tanker boasts astonishing capabilities; the YY-20A will now command combat aircraft in addition to refueling them.
تازہ ترین

چین کے نئے فضائی ٹینکر کی حیران کن صلاحیت ، YY-20A اب جنگی طیاروں کو ایندھن دینے کے ساتھ کمانڈ بھی کرے گا

27 اگست , 2026
اگلی خبر
India will import one million tonnes of raw sugar duty-free.

بھارت ایک ملین ٹن خام چینی ڈیوٹی فری درآمد کرے گا

یہ بھی پڑھیں

America's dangerous war plan

امریکا کا خطرناک جنگی منصوبہ،بی 52 بمبار سے سینکڑوں میل دور دشمن نشانے پر

13 اکتوبر , 2026
Winners of global photography competition announced; photos of hidden snow leopard cubs stand out.

عالمی فوٹوگرافی مقابلہ کے فاتحین کا اعلان، برفانی چیتے کے چھپے ہوئے بچوں کی تصاویرنمایاں

13 اکتوبر , 2026
SpaceX will send advanced research equipment and other supplies to the space station today.

اسپیکس ایکس آج خلائی اسٹیشن پر جدید تحقیقی آلات اور دیگر سامان بھیجے گی

13 اکتوبر , 2026
فرانس کاسپر رافیل کو تیز رفتار میزائلوں سے لیس کرنےکا منصوبہ

فرانس کاسپر رافیل کو تیز رفتار میزائلوں سے لیس کرنےکا منصوبہ

13 اکتوبر , 2026
4,582 incidents of grave crimes against children in Afghanistan.

افغانستان میں بچوں کے خلاف سنگین جرائم کے 4582 واقعات

13 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔