منگل , 18 اگست , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home پاکستان

تعمیراتی شعبے کے فروغ کے لیے حکومت کا جامع پیکیج لانے پر غور

1 دن پہلے
A A
Government considering a comprehensive package to boost the construction sector.
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد(پاک ترک نیوز )حکومت نے تعمیراتی صنعت کو فروغ دینے، سرمایہ کاری بڑھانے اور کاروباری و انتظامی رکاوٹیں دور کرنے کے لیے جامع پیکیج تیار کرنے پر غور شروع کردیا۔معاملے پر وزیر اقتصادی امور احد چیمہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

مجوزہ پیکیج میں کنسٹرکشن انڈسٹری ڈویلپمنٹ بورڈ کے قیام، خصوصی کنسٹرکشن ڈویلپمنٹ بینک کے امکانات کا جائزہ، درآمدات و برآمدات کی پالیسیوں کو آسان بنانے اور تعمیراتی شعبے کے لیے ٹیکس اصلاحات شامل ہیں۔

اعلامیے کے مطابق مجوزہ کنسٹرکشن انڈسٹری ڈویلپمنٹ بورڈ تعمیراتی شعبے کی ترقی کے ساتھ ریگولیٹری ذمہ داریاں بھی انجام دے گا۔ بورڈ کنٹریکٹرز، کنسلٹنٹس اور تعمیراتی معیار کی نگرانی کرے گا، جبکہ اس میں سرکاری اور نجی شعبے کے نمائندے شامل ہوں گے۔

احد چیمہ نے کہا کہ وفاقی حکومت اور کنسٹرکشن ایسوسی ایشن آف پاکستان کے درمیان بورڈ کے قیام کی ضرورت پر مکمل اتفاق ہے۔ حکومت مجوزہ فریم ورک حتمی منظوری کے لیے وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

حکومت تعمیراتی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور مقامی استعداد بڑھانے کے لیے ٹیکس مراعات اور درآمد و برآمد پالیسیوں میں بھی اصلاحات کا جائزہ لے رہی ہے۔

وزیر اقتصادی امور نے اعلان کیا کہ سرکاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے ڈیفیکٹ لائیبلٹی پیریڈ ایک سال سے بڑھا کر تین سال کیا جائے گا، جبکہ اسے مستقبل میں پانچ سال تک بڑھانے کا منصوبہ بھی بنایا جارہا ہے۔

احد چیمہ نے کہا کہ عوامی انفراسٹرکچر منصوبوں کی تکمیل کے کچھ عرصے بعد ہی خراب ہونا ناقابل قبول ہے۔ ڈیفیکٹ لائیبلٹی پیریڈ بڑھانے سے کنٹریکٹرز اور متعلقہ اداروں کو تعمیراتی معیار برقرار رکھنے کا پابند کیا جاسکے گا۔

اجلاس میں کنسلٹنٹس کی ذمہ داری کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ وزیر اقتصادی امور نے کہا کہ اس وقت ناقص کارکردگی یا معاہدے کی خلاف ورزی پر کنٹریکٹرز کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے، تاہم کنسلٹنٹس کے لیے مؤثر قانونی اور جرمانے کا نظام موجود نہیں۔

مجوزہ بورڈ کے ریگولیٹری فریم ورک کے تحت کنسلٹنٹس کو بھی براہ راست نگرانی کے دائرے میں لایا جائے گا اور ڈیزائن کی خامیوں یا تکنیکی غلطیوں پر انہیں قانونی اور مالی طور پر جوابدہ بنایا جائے گا۔

تعمیراتی ایسوسی ایشن آف پاکستان نے بھی کنسلٹنٹس کو جوابدہ بنانے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے ڈیزائن کے معیار کو بہتر بنانے اور عوامی سرمایہ کاری کے تحفظ میں مدد ملے گی۔

تعمیراتی شعبے کو بینکنگ سہولیات اور مالی و پرفارمنس گارنٹی کے حصول میں درپیش مشکلات کے پیش نظر وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی کو اسٹیٹ بینک اور پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے ساتھ تفصیلی مشاورت شروع کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

خصوصی کنسٹرکشن ڈویلپمنٹ بینک کے قیام کا فیصلہ اسٹیٹ بینک اور پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کی تجاویز اور مالی امکانات کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔

موضوعات : #pakistanislamabad
ShareSend

متعلقہ خبریں

What will be the amount of Diyat (blood money) in a murder case, and how will it be determined Supreme Court reserves its verdict on the crucial matter.
تازہ ترین

قتل کے مقدمے میں دیت کی رقم کتنی ہوگی؟ تعین کیسے کیا جائے گا؟ سپریم کورٹ میں اہم فیصلہ محفوظ

17 اگست , 2026
Prime Minister Shehbaz Sharif expresses gratitude to Trump for supporting the Makkah defense agreement.
تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کا مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت پر ٹرمپ سے اظہارِ تشکر

17 اگست , 2026
Decision to modernize Ministry of Interior agencies.
اہم ترین 2

وزارت داخلہ کے اداروں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ

17 اگست , 2026
Inauguration of the Victory Monument in Islamabad; an expression of national solidarity and the resolve to defend the homeland.
تازہ ترین

اسلام آباد میں یادگارِ فتح کا افتتاح، قومی یکجہتی اور دفاعِ وطن کے عزم کا اظہار

14 اگست , 2026
Pakistan will not hesitate to make any sacrifice for its defense, says Prime Minister.
تازہ ترین

پاکستان اپنے دفاع کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا،وزیراعظم

14 اگست , 2026
Pakistan has always been a proponent of peace, dialogue, cooperation, and mutual respect, says Ishaq Dar.
تازہ ترین

پاکستان ہمیشہ امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کا علمبردار رہا ہے،اسحاق ڈار

14 اگست , 2026
اگلی خبر
اضافی چینی برآمد کرنے کا فی الحال کوئی منصوبہ نہیں، وزارتِ تجارت

اضافی چینی برآمد کرنے کا فی الحال کوئی منصوبہ نہیں، وزارتِ تجارت

یہ بھی پڑھیں

امریکہ اور ایران میں جنگ بندی میں 60 روزہ توسیع،العربیہ کا دعویٰ

امریکہ اور ایران میں جنگ بندی میں 60 روزہ توسیع،العربیہ کا دعویٰ

17 اگست , 2026
پاسداران انقلاب نے امریکا کے ساتھ خفیہ مذاکرات کا ٹرمپ کا دعویٰ مسترد کردیا

پاسداران انقلاب نے امریکا کے ساتھ خفیہ مذاکرات کا ٹرمپ کا دعویٰ مسترد کردیا

17 اگست , 2026
وفاقی وزرا کی محمود اچکزئی سے ملاقات

وفاقی وزرا کی محمود اچکزئی سے ملاقات

17 اگست , 2026
ڈونلڈ ٹرمپ کی عمان پر بمباری کی دھمکی

ڈونلڈ ٹرمپ کی عمان پر بمباری کی دھمکی

17 اگست , 2026
نئے صوبے بنانا آئی ایس پی آر کا نہیں ،اسمبلیوں کا کام ہے ،سعید غنی

نئے صوبے بنانا آئی ایس پی آر کا نہیں ،اسمبلیوں کا کام ہے ،سعید غنی

17 اگست , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔