تہران (پاک ترک نیوز )امریکا اور ایران پاکستان کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی میں مزید 60 روزہ توسیع پر متفق ہوگئے۔
ترک خبر ایجنسی کے مطابق دونوں ممالک نے ثالثوں کو جنگ بندی میں توسیع پر اپنی رضامندی سے آگاہ کردیا ہے۔ موجودہ جنگ بندی معاہدہ 17 اگست کو ختم ہونا ہے۔
امریکا اور ایران نے اپریل میں پاکستان کی ثالثی سے جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا، جبکہ 17 جون کو دونوں ممالک نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرتے ہوئے حتمی معاہدے کے لیے مذاکرات کا آغاز کیا تھا۔
تاہم سیکیورٹی ضمانتوں، ایران پر پابندیوں اور آبنائے ہرمز میں آزادانہ آمدورفت سمیت بعض اہم معاملات پر اختلافات کے باعث مذاکرات بعد ازاں تعطل کا شکار ہوگئے۔
تازہ پیش رفت کو خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امریکا ایران مذاکرات کو دوبارہ آگے بڑھانے کی اہم کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔












